قومی خبریں

اہم خبریں LIVE: مرکزی وزیر صحت نے 27 دسمبر کو ملک کے سبھی کووڈ اسپتالوں میں ’ماک ڈرل‘ منعقد کرنے کا کیا اعلان

منسکھ مانڈویہ، تصویر آئی اے این ایس
منسکھ مانڈویہ، تصویر آئی اے این ایس 

مرکزی وزیر صحت نے 27 دسمبر کو ملک کے سبھی کووڈ اسپتالوں میں ’ماک ڈرل‘ منعقد کرنے کا کیا اعلان

مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے اعلان کیا ہے کہ کل (27 دسمبر) پورے ملک میں سبھی کووڈ اسپتالوں میں ایک ماک ڈرل منعقد کیا جائے گا۔ اس میں سبھی ریاستوں کے وزیر صحت بھی اپنی سطح پر حصہ لیں گے۔

Published: 26 Dec 2022, 10:40 AM IST

یوکرینی سیاح نے وارانسی میں پھانسی لگا کر کی خودکشی، تحقیقات شروع

وارانسی کے تھانہ بھیلوپور میں واقع گیسٹ ہاؤس میں یوکرینی باشندہ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔ یوکرینی سیاح کی موت معاملے پر پولیس تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔ یوپی پولیس کا کہنا ہے کہ کمرہ اندر سے بند تھا اور کمرے سے کوئی خودکشی نوٹ بھی برآمد نہیں ہوا ہے۔

Published: 26 Dec 2022, 10:40 AM IST

افغانستان میں دھماکہ، ہلاکتوں کا خدشہ

فیض آباد: افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں پیر کی علی الصبح ایک دھماکہ ہوا جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ایک افسر نے یہ اطلاع دی۔ اہلکار نے بتایا کہ دھماکہ آج علی الصبح صوبائی پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب ہوا، جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں یہ دوسرا دھماکہ ہوا ہے۔ اس سے قبل، اتوار کی شام کابل شہر کے پولیس ڈسٹرکٹ 6 میں ایک دھماکہ ہوا تھا، جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Published: 26 Dec 2022, 10:40 AM IST

ایران میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو افراد ہلاک

تہران: ایران کے وسطی صوبہ سمنان میں ایک کان میں دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے یہ اطلاع دی۔ سمنان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے طبی حادثات اور ہنگامی حالات کے انتظام کے مرکز کے سربراہ محمد علی طاہری نے ارنا کو بتایا کہ یہ حادثہ اتوار کو دامغان شہر کے توئے گاؤں میں فلورین کی کان میں پیش آیا۔ انہوں نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ واقعے کی وجہ جاننے کے لیے جانچ کی جا رہی ہے۔

Published: 26 Dec 2022, 10:40 AM IST

نائیجیریا میں سڑک حادثہ، چھ افراد ہلاک

لاگوس: شمال مشرقی نائجیریا کی ریاست باوچی میں ایک سڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہو گئے۔ ٹریفک پولیس نے یہ اطلاع دی ہے۔ باوچی میں فیڈرل روڈ سیفٹی کے سیکٹر کمانڈر یوسف عبداللہ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گنجووا مقامی گورنمنٹ ایریا میں ایک بس ٹائر پھٹنے سے سڑک پر سے کنٹرول کھو بیٹھی اور الٹ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں چھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی اسپتال لے جایا گیا۔

Published: 26 Dec 2022, 10:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Dec 2022, 10:40 AM IST

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع

  • ,
  • تصویر: سوشل میڈیا

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/3a44bae5-fef6-4255-9d23-b2a152326155/Manipur_Heavy_Rain.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    منی پور کے وزیر اعلیٰ نے موسلادھار بارش و ژالہ باری کے سبب اسکول-کالج میں 2 دنوں کی تعطیل کا کیا اعلان