قومی خبریں

اہم خبریں: پرینکا گاندھی نے مہنگائی پر مودی سرکار کو گھیرا، کہا- آج سے دہی، آٹا اور اناج مہنگا

پرینکا گاندھی / تصویر ویڈیو گریب
پرینکا گاندھی / تصویر ویڈیو گریب 

پرینکا گاندھی نے مہنگائی پر مودی سرکار کو گھیرا، کہا- آج سے دہی، آٹا اور اناج مہنگا

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ پہلے پٹرول-ڈیزل، کھانا پکانے کی گیس مہنگی ہوئی۔ دہی، آٹا، اناج بھی آج سے مہنگا ہو گیا۔ مودی جی کے کھرب پتی دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے آنے والے وقت میں بجلی مہنگی ہو جائے گی، کچھ لوگوں کے لیے اندھا دھند کمائی کا انتظام کیا جا رہا ہے، لیکن غریب اور متوسط ​​طبقے کو "ریوڑی کلچر" کہہ کر بدنام کیا جا رہا ہے۔

Published: 18 Jul 2022, 9:40 AM IST

صدارتی انتخاب میں کراس ووٹنگ! گجرات کے این سی پی رکن اسمبلی نے دروپدی مرمو کو دیا ووٹ

گجرات سے این سی پی ایم ایل اے کندھل ایس جڈیجہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے این ڈی اے کی صدارتی امیدوار دروپدی مرمو کو ووٹ دیا ہے۔ بتا دیں کہ شرد پوار کی پارٹی این سی پی نے صدارتی انتخاب میں اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: 18 Jul 2022, 9:40 AM IST

آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ معاملہ سامنے آیا

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ معاملہ سامنے آیا۔ ایک لڑکی جو اپنے خاندان کے ساتھ دبئی سے واپس ہوئی تھی، کی جِلد میں دھبے آگئے۔ اس لڑکی کو علاج کے لئے وجئے واڑہ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس کے نمونے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرلوجی پونے بھیجے گئے۔ اس لڑکی کا علاج اسپتال میں کیا جا رہا ہے اور اس کی صحت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ اس کے ارکان خاندان کو بھی الگ تھلگ کر دیا گیا اور ان کے نمونے بھی پونے کے اس انسٹی ٹیوٹ میں بھیجے گئے۔ واضح رہے کہ 15جولائی کو اس بیماری کے پہلے معاملہ کا کیرل میں پتہ چلا تھا۔

Published: 18 Jul 2022, 9:40 AM IST

صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری، مودی نے کیا ووٹ

نئی دہلی: ہندوستان کے 15ویں صدر کے انتخاب کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کے پولنگ بوتھ پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) سے دروپدی مرمو اور اپوزیشن کی طرف سے یشونت سنہا امیدوار ہیں۔ اس کے لیے ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے منتخب ایم پی اور ایم ایل ایز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ووٹوں کی کل تعداد 4800 ہے۔ نتائج 21 جولائی کو آئیں گے۔ صدارتی انتخاب میں این ڈی اے امیدوار مرمو کی جیت یقینی سمجھی جا رہی ہے۔

Published: 18 Jul 2022, 9:40 AM IST

صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ شروع

صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ دروپدی مرمو این ڈی اے اور حکمراں جماعت کی امیدوار ہیں جبکہ یشونت سنہا اپوزیش کے امیدوار ہیں، ملک بھر کے ایم پی اور ایم ایل ایز ووٹ ڈال رہے ہیں۔

Published: 18 Jul 2022, 9:40 AM IST

صدارتی انتخاب کے لیے آج ڈالے جائیں گے ووٹ، مانسون اجلاس بھی شروع

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے اور 12 اگست تک جاری رہے گا۔ اس مانسون اجلاس میں کل 18 اجلاس ہوں گے اور 24 بل پیش کیے جائیں گے۔ دوسری جانب صدارتی انتخاب کے لیے آج ووٹ ڈالے جائیں گے۔

Published: 18 Jul 2022, 9:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Jul 2022, 9:40 AM IST