قومی خبریں

اہم خبریں: باغیوں نے کانگو میں 30 افراد کو قطار بند کر کے کیا قتل

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس 

کانگو میں باغیوں نے قطار میں کھڑا کر کے 30 افراد قتل کر ڈالے

برازویلی: بونیہ علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ باغیوں نے اس افراد کو قطار میں کھڑا کرتے ہوئے گولیاں مار دیں جن کی نعشیں سانی سانی نامی پہاڑی کے قریب ملیں۔ جمہوریہ کونگو کے مشرقی صوبے ایتوری کے صدر مقام بونیا میں باغیوں نے حملہ کر دیا۔ مقامی پرس کے مطابق، بونیہ شہر کے مضافاتی علاقے میں ڈیموکریٹیک الائنس فورس نامی باغیوں نے 30 افراد کو قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ان باغیوں نے یہ افراد گزشتہ ہفتے کے روز قتل کیے تھے۔

Published: 06 Sep 2021, 4:29 PM IST

اوول ٹیسٹ: ہندوستان جیت سے 4 وکٹ دور، انگلینڈ کی حالت خستہ

اوول ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری دن ہندوستان کی پوزیشن مضبوط نظر آ رہی ہے کیونکہ جیت کے لیے 367 رن کا پیچھا کرتے ہوئے انگلینڈ نے 147 رن پر ہی 6 وکٹ گنوا دیے ہیں۔ ایک طرف رویندر جڈیجہ کی اسپن گیندبازی سے انگلش بلے باز پریشان ہیں، تو دوسری طرف جسپریت بمراہ نے اپنی تیز گیندبازی کا قہر برپا کیا ہوا ہے۔ ہندوستان جہاں جیت سے محض 4 وکٹ دور ہے، وہیں انگلینڈ کو جیت کے لیے 222 رنوں کی ضرورت ہے۔ آج تقریباً 55 اوور کا کھیل باقی ہے۔

Published: 06 Sep 2021, 4:29 PM IST

افغانستان میں 40 سے زائد ڈاکو اور فسادی گرفتار

کابل: افغانستان میں طالبان نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 40 سے زائد ڈاکوؤں اور فسادیوں کو گرفتار کیا ہے۔ خبررساں ایجنسی طلوع نے تنظیم کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 43 ڈاکوؤں اور فسادیوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان کے مقدمات پولیس کے حوالے کیے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ 15 اگست کو طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد صدر اشرف غنی کو عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا۔ تنظیم طالبان نے آج دعویٰ کیا کہ صوبہ پنج شیر بالآخر طالبان کے کنٹرول میں آنے والا ملک کا 34 واں اور آخری صوبہ بن گیا ہے، تاہم مزاحمتی قوتوں نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

Published: 06 Sep 2021, 4:29 PM IST

سونبھدر میں بجلی ملازمین کے ساتھ مارپیٹ

سونبھدر: اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے ونڈھم گنج علاقے میں غیر اعلانیہ بجلی کاٹنے سے ناراض مقامی افراد نے نئی تعمیرشدہ کیوال بجلی سب اسٹیشن میں گھس کر وہاں موجود ملازمین کے ساتھ مارپیٹ کی اور وہاں رکھے سامان میں توڑ پھوڑ کی۔ محکمہ بجلی کے ذرائع نے بتایا کہ پندرہ دنوں سے لگاتار غیر اعلانیہ بجلی کاٹنے سے عاجز ہوکر اتوار کی رات مقامی افراد نے سب اسٹیشن پر موجود ملازمین کے ساتھ مارپیٹ کی اور وہاں توڑ پھوڑ کیا ۔مقامی افراد کا الزام تھا کہ اورلوڈ کی وجہ سے اکثر بجلی ٹرپ ہو جا رہی ہے جبکہ سابق میں اس سب اسٹیشن پر تین فیڈر بنائے گئے ہیں۔ افسران کا کہنا ہے کہ اوور لوڈ سے ٹرپ ہونے سے گزشتہ پندرہ دنوں سے تینوں فیڈرں پر باری باری بجلی کی کٹوتی کرکے بجلی فراہم کرنے کی کوششیں کی جار ہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی لیکن مقامی افراد اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے۔ اس سلسلے میں ملازمین نے آج تھانے میں تحریر دے کر ملزمین پر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

Published: 06 Sep 2021, 4:29 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Sep 2021, 4:29 PM IST