سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود دو روزہ ہندوستان دورہ پر آج شام دہلی پہنچ گئے۔ سعودی وزیر خارجہ 19 ستمبر کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔ وہ 20 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔
Published: 18 Sep 2021, 9:54 AM IST
سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ بابل سپریو کے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد ترنمول کانگریس لیڈر ابھشیک بنرجی نے کہا ہے کہ ’’ابھی تو شروعات ہے، ابھی اور بہت لوگ آنے والے ہیں۔‘‘ یہاں قابل ذکر ہے کہ پہلے ہی کئی بی جے پی اراکین اسمبلی ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں لیڈران و کارکنان بھی اب تک بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کا دامن تھام چکے ہیں۔
Published: 18 Sep 2021, 9:54 AM IST
جے پور: راجستھان ہائی کورٹ نے بدعنوانی کے معاملہ میں گرفتار آئی آر ایس کے ڈاکٹر ششانک یادو کو 55 دن بعد ضمانت دے دی۔ عدالت نے 25-25 ہزار کی دو الگ الگ ضمانت اور پچاس ہزار کا مچلکہ پیش کرنے کی ہدایت کے بعد ڈاکٹر ششانک یادو کو جیل سے رہا کر دیا۔ ڈاکٹر ششانک یادو 23 جولائی سے جیل میں بند تھے۔
خیال رہے کہ انسداد بدعنوانی بیورو کی کوٹہ یونٹ نے گزشتہ 17 جولائی کو ہینگنگ برج ٹول ناکہ پر افیون نیمچ فیکٹری کے جنرل منیجر (ایڈیشنل چارج) ڈاکٹر ششانک کی گاڑی رکوا کر اچانک چیکنگ کی۔ ان کی گاڑی میں مٹھائی کے ڈبہ میں رکھے پندرہ لاکھ روپے اور لیپ ٹاپ کے بیگ اور پرس سے 1.32 لاکھ یعنی کل ملاکر 16 لاکھ 32 ہزار 410 روپے ضبط کئے۔ بیورو کی ٹیم نے ضبط رقم کے بارے میں پوچھ گچھ کی تو ملزم نے اطمینان بخش جواب نہیں دیا جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔
Published: 18 Sep 2021, 9:54 AM IST
اندور ، 18 ستمبر (یو این آئی) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت اگلے دو دن مدھیہ پردیش کے اندور میں قیام کریں گے۔
آر ایس ایس کے صوبائی سنگھ چالک ڈاکٹر پرکاش شاستری نے بتایا کہ 21 اور 22 ستمبر کو دو روزہ قیام کے دوران مسٹر بھاگوت اندور میں سماج کے معزز لوگوں سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بھائیوں ، بہنوں ، دانشوروں ، ماہرین تعلیم اور معاشرے کاروباری افراد سے رابطہ اور گفتگو کرے گا۔
مسٹر بھاگوت کورونا ہدایات کی وجہ سے یہاں اندور میں ان دو دنوں کے دوران عوامی طور سے کوئی بڑی میٹنگ نہیں کی جائے گی اور نہ ہی وہ اس طرح کے کسی پروگرام میں شامل ہوں گے۔
Published: 18 Sep 2021, 9:54 AM IST
کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کے نظم و نسق کی ابتر حالت کے حوالہ سے یوگی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’این سی آر بی کے اعدادوشمار کے مطابق خواتین اور دلتوں کے خلاف جرائم، قتل اور اغوا کے معاملوں میں اور پر تشدد جرائم کے معاملوں میں اتر پردیش سر فہرست ہے۔ یوپی حکومت کے دعوؤں کے برعکس اتر پردیش میں جرائم راج عروج پر ہے۔‘‘
Published: 18 Sep 2021, 9:54 AM IST
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے گزشتہ روز ملک بھر کے 2.1 کروڑ لوگوں کی کورونا کے خلاف ٹکہ کاری انجام دئے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’2.1 کروڑ ویکسینیشن والے مزید دنوں کا انتظار رہے گا۔ یہ وہ رفتار ہے جس کی ملک کو ضرورت ہے۔’’
Published: 18 Sep 2021, 9:54 AM IST
اداکار سونو سود کے ٹھکانوں پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپوں کے بعد سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے 20 کروڑ روپے سے زیادہ کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ سی بی ڈی ٹی نے کہا کہ اداکار اور ان کے معاونین کے ٹھکانوں کی تلاشی کے دوران ٹیکس چوری سے متعلق کئی قابل اعتراض ثبوت برآمد ہوئے ہیں۔ ادارے نے کہا کہ اداکار نے فرضی تنظیموں اور غیر محفوظ قرض کے طور پر بے حساب رقومات جمع کی تھیں۔
Published: 18 Sep 2021, 9:54 AM IST
بی جے پی کے ساتھ ممکنہ اتحاد کے سوال پر شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا، ’’مہاراشٹر حکومت نے 5 سال تک اقتدار میں رہنے کا عہد کیا ہے۔ شیو سینا اپنے وعدوں پر کام کرتی ہے۔ اگر کسی کو وزیر اعلیٰ سے متعلق ریمارکس پر حسد محسوس ہو رہی ہے تو اسے 3 سال تک برقرار رہنے دیں۔ شیوسینا کسی کی پشت میں خنجر پیوست نہیں کرتی۔‘‘
Published: 18 Sep 2021, 9:54 AM IST
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35662 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں اب کورونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ 3 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 390 ہو گئی ہے۔ یہ لگاتار تیسرا دن ہے، جب 30 ہزار سے زیادہ یومیہ مریض رپورٹ ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز 34403 مریضو رپورٹ ہوئے تھے۔ گزشتہ روز ملک بھر میں ریکارڈ 2.5 کروڑ ویکسین کی خوراکیں لوگوں کو دی گئی ہیں۔
Published: 18 Sep 2021, 9:54 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 18 Sep 2021, 9:54 AM IST