قومی خبریں

بڑی خبر: ہریانہ کے پلول میں مویشی چوری کے الزام میں ایک شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل

جنتر منتر پر ہونے جارہے دھرنے میں کانگریس صدر راہل گاندھی سمیت متعدد اپوزیشن رہنماؤں کے شامل ہونے کی امید ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مویشی چوری کرنے آئے شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل

راجستھان کے بعد اب ہریانہ میں موب لنچنگ کا قہر سامنے آیا ہے۔ پلول ضلع صدر دفتر سے محض پانچ کلو میٹر کی دوری پر بسے بہرولا گاؤں میں مبینہ طور پر مویشی چوری کرنے آئے ایک چور کی لوگوں نے ہاتھ پیر باندھ کر زبردست پٹائی کی اور اس چوٹ کی تاب نہ لانے کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔

Published: 04 Aug 2018, 10:56 AM IST

خبروں کے مطابق بہرولا گاؤں کے نزدیک کھیتوں میں شردھا رام کے بیٹے مکان بنا کر فیملی کے ساتھ رہتے ہیں۔ رات میں 3 چور ان کے مکان میں بھینسوں کو چوری کرنے کے لیے آئے لیکن گھر والوں کی نیند کھل گئی اور انھوں نے 3 چوروں میں سے ایک کو پکڑ لیا جب کہ دو وہاں سے فرار ہو گئے۔ الزام ہے کہ انھوں نے پکڑے گئے چور کے ہاتھ پیر باندھ دیے اور اس کی خوب پٹائی کی۔ اسی مار پیٹ میں چور کی موت ہو گئی۔

خبر ملتے ہی پولس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر شناخت و پوسٹ مارتم کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا۔ پولس نے اس سلسلے میں ای اے ایس آئی رام بیر کی تحریر پر تین سگے بھائیوں کے خلاف غیر ارادتاً قتل کا معاملہ درج کر لیا ہے اور کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔

Published: 04 Aug 2018, 10:56 AM IST

کانگریس سی ڈبلیو سی کے اجلاس میں ہفتہ کے روز بی جے پی کے ممکنہ اتحاد، آسام این آر سی اور دیگر موضوعات پر بحث کی گئی۔ راہل گاندھی کی قیادت میں ہونے والی اس میٹنگ میں یو پی اے کی چیئر پرسن شامل نہیں ہو سکیں۔

اجلاس میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، سینئر رہنما اشوک گہلوت، غلام نبی آزاز، احمد پٹیل و دیگر رہنما شامل ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اتحاد کرنے و رافیل گھوٹلہ کے علاوہ بھی کئی مدوں پر بات چیت کی گئی۔

Published: 04 Aug 2018, 10:56 AM IST

راہل گاندھی کی صدارت میں سی ڈبلیو سی کی میٹنگ جاری

کانگریس کے اہم پالیسی ساز ادارے سی ڈبلیو سی (کانگریس ورکنگ کمیٹی) کی میٹنگ میں شرکت کے لئے اے آئی سی سی (آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر دفتر پہنچ گئے ہیں۔ وہ دوسری مرتبہ سی ڈبلیو سی کے اجلاس کی صدارت کو انجام دے رہے ہیں۔ ان کے ساتھ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور دیگر سینئر رہنما بھی موجود ہیں۔

Published: 04 Aug 2018, 10:56 AM IST

توقع کی جا رہی ہے کہ میٹنگ کے دوران آسام این آر سی (قومی شہری رجسٹر) کے حتمی مسودہ جاری ہونے کے بعد پیدا ہوئے حالات پر غور و غوض ہو سکتا ہے۔ علاوہ ازیں، رافیل سودے سمیت کئی دیگر موضوعات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ مانا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ میں حکومت کو گھیرنے اور آئندہ انتخابات کو لے کر حکمت عملی تیار کرنے پر بھی بات چیت ہوگی۔

Published: 04 Aug 2018, 10:56 AM IST

قبل ازیں 22 جولائی کو راہل گاندھی کی صدارت میں سی ڈبلو سی کی پہلی میٹنگ منعقد ہوئی تھی۔

Published: 04 Aug 2018, 10:56 AM IST

تیجسوی کی نتیش پر حملہ بولنے کی تیاری، اپوزیشن بھی ساتھ

بہار کے مظفرپور میں واقع شیلٹر ہوم میں بچیوں کے جنسی استحصال نتیش کمار گھرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تیجسوی یادو نے آج جنتر منتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے اور کانگریس صدر راہل گاندھی سمیت متعدد اپوزیشن رہنما اس میں شامل ہو رہے ہیں۔

Published: 04 Aug 2018, 10:56 AM IST

تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ دہلی کے جنتر منتر پر ہونے جا رہے دھرنے میں کانگریس، سماجوادی پارٹی، ترنمول کانگریس سمیت کئی دیگر سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ مظفرپور سانحہ سے پورا ملک شرم سار ہوا ہے۔ ان کے مطابق دہلی میں دھرنا کر کے وہ متاثرہ بچیوں کے لئے انصاف کی مانگ کریں گے اور ملک کے عوام سے مطالبہ کریں گے کہ انصاف کے حق میں آواز بلند کریں۔

Published: 04 Aug 2018, 10:56 AM IST

واضح رہے کہ مظفر پور میں بچیوں کے شیلٹر ہوم میں 42 بچیاں تھیں جن میں سے 34 کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ملزم برجیش ٹھاکر ایک اور تنظیم ’سوادھار‘ میں بدھ کے روز جانچ کے دوران کئی قابل اعتراض چیزیں برآمد ہوئیں۔ برجیش کی این جی اور سنکلپ کے زیر انتظام چلنے والے خواتین کے شیلٹر ہوم سے 11 خواتین کے غائب ہونے کی رپورٹ خاتون تھانہ میں درج کی گئی ہے۔

Published: 04 Aug 2018, 10:56 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Aug 2018, 10:56 AM IST