قومی خبریں

بڑی خبر: فرقہ پرستی ثقافت کا خول اوڑھ کر آتی ہے، راہل

راہل گاندھی نے فرقہ پرستی پر طنز کرتے ہوئے اشاروں اشاروں میں بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’فرقہ پرستی ہمیشہ ثقافت کی دہائی دیتی ہے۔‘

راہل کی فائل تصویر
راہل کی فائل تصویر سوشل میڈیا 

فرقہ پرستی ثقافت کا خول اوڑھ کر آتی ہے: راہل گاندھی

Published: 03 Aug 2018, 8:48 AM IST

کانگریس صدر راہل گاندھی نے فرقہ پرستی پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے ملک میں پھیل رہی فرقہ پرستی کو لے کر اشاروں اشاروں میں بی جے پی پر نشانہ لگایا ہے۔ راہل گاندھی نے منشی پریم چند کے ایک مضمون کا حصہ ٹوئٹ کر کے کہا، ’’فرقہ پرستی ہمیشہ ثقافت کی دہائی دیا کرتی ہے۔ اسے اپنے اصل روپ میں آنے میں شاید شرم آتی ہے، اس لئے وہ اس گدھے کی مانند جو شیر کی کھال اوڑھ کر جنگل میں جانوروں پر رعب جماتا پرھتا ہے، ثقافت کا خول اوڑھ کر آتی ہے۔ ہندوستان کے عظیم مصنف منشی پریم چند کی یاد کو سلام۔‘‘

Published: 03 Aug 2018, 8:48 AM IST

واضح رہے کہ کانگریس صدر راہل گاندھی نے منشی پریم چند کے مضمون ’فرقہ پرستی اور ثقافت‘ کا ایک حصہ ٹوئٹ کیا ہے۔ پریم چند نے سے 1934 میں لکھا تھا ۔

Published: 03 Aug 2018, 8:48 AM IST

جموں و کشمیر: ملی ٹینٹوں کا سکیورٹی فوسز پر دستی بم سے حملہ، دو جوان زخمی

جموں و کشمیر میں اننت ناگ کے لال چوک پر ملی ٹینٹوں نے سکیورٹی فورسز پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔ اس حملہ میں سی آر پی ایف کے دو جوان زخمی ہو گئے۔ حملہ کے بعد علاقہ میں تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔

Published: 03 Aug 2018, 8:48 AM IST

شمالی کشمیر کے سوپور میں مسلح تصادم، 2 ملی ٹینٹ ہلاک

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں جمعہ کی علی الصبح ہونے والے ایک مسلح تصادم میں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دو جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج اور جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) نے سوپور کے درسو نامی گاؤں میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر مذکورہ گاؤں میں جمعہ کی علی الصبح تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران گاؤں میں موجود جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔

Published: 03 Aug 2018, 8:48 AM IST

انہوں نے مزید بتایا ’سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کے بعد طرفین کے مابین باضابطہ طور پر مسلح تصادم شروع ہوا جو قریب چار گھنٹوں تک جاری رہا‘۔ غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔

Published: 03 Aug 2018, 8:48 AM IST

ذرائع نے بتایا ’اگرچہ مسلح تصادم کے مقام پر فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے، تاہم تلاشی آپریشن جاری ہے‘۔ دریں اثنا انتظامیہ نے کسی بھی طرح کی افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ضلع بارہمولہ کے بیشتر علاقوں میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرادی ہیں۔ اس کے علاوہ سوپور میں تعلیمی اداروں کو جمعہ کے روز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(یو این آئی)

Published: 03 Aug 2018, 8:48 AM IST

ممبئی سے دبئی جا رہے طیارے میں تکنیکی خرابی، سینکڑوں مسافر 10 گھنٹے ایئر پورٹ پر پھنسے

ممبئی ایئرپورٹ پر جمعرات کی شب دبئی جانے والے ایئر انڈیا کے ایک طیارے میں تکنیکی خرابی آنے کے باعث 150 مسافر پھنس گئے۔ پرواز میں تاخیر کی وجہ سے ناراض مسافروں نے ایئر انڈیا کے اسٹاف پر بدسلوکی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ نہیں بتایا جا رہا کہ فلائٹ کب ٹیک آف کرے گی۔

Published: 03 Aug 2018, 8:48 AM IST

ممبئی سے دبئی جانے والے طیارے کو رات 8 بجے پرواز بھرنی تھی لیکن عین وقت پر تکنیکی خرابی کا انکشاف ہوا۔ پرواز کو روک کر خرابی دور کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کئی گھنٹوں کی مشقت کے باؤجود طیارہ ٹھیک نہیں ہو سکا۔ گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد 150 مسافرروں کا تحمل جواب دے گیا اور وہ ہنگامہ کرنے لگے۔ کئی مسافروں نے ایئر انڈیا کے اسٹاف پر بدسلوکی کا الزام عائد کیا۔

Published: 03 Aug 2018, 8:48 AM IST

ایئر انڈیا اسٹاف کا کہنا تھا کہ طیارہ کو جلد روانہ کیا جائے گا لیکن اطلاعات کے مطابق طیارے کو صبح 7 بجے روانہ کیا گیا۔

Published: 03 Aug 2018, 8:48 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Aug 2018, 8:48 AM IST