قومی خبریں

نم آنکھوں کے ساتھ اناؤ متاثرہ سپرد خاک! خاندان کو 25 لاکھ، ملازمت اور پکے مکان کا وعدہ

وزیر اعلی آدتیہ ناتھ نے متاثرہ افراد کے لواحقین کے لئے 25 لاکھ روپے اور پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ایک مکان دینے کا اعلان کیا ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی اناؤ کے ہندو پور میں متاثرہ کی آخری رسومات ادا کی گئیں

انناؤ میں عصمت دری اور جلا کر قتل کر دی گئی متاثرہ کی کی آخری رسومات اس کے آبائی گاؤں ہندو پور میں ادا کر دی گئیں۔ اس سے قبل لکھنؤ ڈویژن کے کمشنر مکیش میشرام اور متعدد اعلی پولس افسران نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے بات کی اور آخری رسوم پر راضی کیا۔ متاثرہ کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا تھا کہ جب تک وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ان کے گھر نہیں آئیں گے وہ لاش کو دفن نہیں کریں گے۔

Published: undefined

مکیش میشرام نے صحافیوں کو بتایا کہ متاثرہ کے اہل خانہ کو چوبیس گھنٹے سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ نیز پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ایک پکا مکان بھی دیا جائے گا۔ پولس کمشنر میشرم نے کہا، متاثرہ افراد کے لواحقین کو 25 لاکھ روپے دیئے گئے ہیں۔ متاثرہ کی بہن کو سرکاری ملازمت دی جائے گی۔ ہاؤسنگ اسکیم کے تحت کنبے کو ایک مکان دیا جائے گا اور موجودہ مکان کی بھی مرمت کرائی جائے گی۔ متاثرہ کی بہن کو پولس تحفظ دیا جائے گا۔ سیکیورٹی اہلکار بھی گھر پر تعینات رہیں گے۔

Published: undefined

متاثرہ کی لاش کو جلائے جانے کے برائے اس کو سپرد خاک کیا گیا ہے۔ اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے خاندان کے ایک رکن نے کہا تھا کہ اب ’’اس جلانے کے لئے رہ ہی کیا گیا۔‘‘ لہذا متاثرہ کی چتا جلانے کے برائے اہل خانہ نے اسے سپر د خاک کیا ہے۔

واضح رہے کہ متاثرہ کے آبائی گاؤں میں پولس اور صوبائی مسلح افواج (پی اے سی) کی بھاری نفری کے درمیان آخری رسومات ادا کی گئیں۔ اس دوران سماج وادی پارٹی کے رہنما بھی موجود رہے۔ آخری رسومات ادا ہونے کے بعد سماجوادی پارٹی کے ضلعی دفتر میں متاثرہ کی روح کے سکون کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس میں ایس پی رہنما-کارکنان اور گاؤں کے لوگ شامل رہے۔ وزیر سوامی پرساد موریہ بھی اتوار کے روز متاثرہ کے گھر پہنچے اور ملزمان پر سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

آخری رسومات سے قبل ریپ متاثرہ کی بہن نے مطالبہ کیا تھا کہ جب تک چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ ان کے گھر نہیں جاتے اس کا آخری رسومات نہیں کیا جائے گا۔ تاہم ، بعد ازاں پولیس انتظامیہ نے بچی کے اہل خانہ سے بات کی اور آخری رسومات پر راضی ہوگئے۔

Published: undefined

اس سے قبل اتوار کی صبح متاثرہ کے والد نے کہا تھا کہ وہ تدفین کا عمل شروع ہونے سے قبل وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد ، ہفتے کے روز سے گاؤں میں تعینات سینئر عہدیداروں نے اہل خانہ کو سمجھایا کہ ان کے تمام مطالبات پورے ہو جائیں گے لہذا انہیں تدفین میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے۔

خیال رہے کہ جمعرات (5 دسمبر 2019) کو متاثرہ عصمت دری کے مقدمہ کی پیروی کے لئے رائے بریلی جارہی تھی، تبھی کچھ لوگوں نے اس پر پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔ الزام ہے کہ عصمت دری کے ملزمان کی طرف سے ہی متاثرہ کو جلا کر مارا گیا ہے۔ جمعہ کی صبح 11.40 بجے دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں اس کا انتقال ہوگیا۔ ہفتہ کی رات متاثرہ لڑکی کی لاش کو اس کے گاؤں ہندو پور لایا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined