قومی خبریں

بشن سنگھ بیدی کو کپل دیو سمیت دنیائے کرکٹ کی عظیم ہستیوں نے نم آنکھوں سے کیا وداع!

بشن سنگھ بیدی کا 23 اکتوبر کو انتقال ہو گیا تھا اور آج ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں، اس موقع پر کپل دیو، چیتن شرما، آشیش نہرا، وریندر سہواگ، ظہیر خام، صبا کریم سمیت کئی سرکردہ کھلاڑی موجود تھے۔

<div class="paragraphs"><p>بشن سنگھ بیدی کی آخری رسومات ادا، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

بشن سنگھ بیدی کی آخری رسومات ادا، تصویر سوشل میڈیا

 

ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم اسپن گیندباز بشن سنگھ بیدی کی آخری رسومات منگل کے روز دہلی کے لودی روڈ شمشان گھاٹ میں ادا کی گئیں۔ اس دوران ان کے اہل خانہ سمیت دنیائے کرکٹ کی کئی سرکردہ شخصیات موجود رہے اور انھیں نم آنکھوں سے آخری وداعی دی۔ بشن سنگھ بیدی کا طویل علالت کے بعد 23 اکتوبر کو جونپور واقع فارم ہاؤس میں انتقال ہو گیا تھا۔ انھوں نے 77 سال کی زندگی پائی۔

Published: undefined

آج دہلی کے لودی روڈ کریمٹری (شمشان گھاٹ) میں بشن سنگھ بیدی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لوگوں کی زبردست بھیڑ جمع ہوئی تھی۔ اس موقع پر خصوصی شخصیات میں عظیم کرکٹ کھلاڑی و سابق کپتان کپل دیو، چیتن شرما، آشیش نہرا، وریندر سہواگ، ظہیر خان، صبا کریم، منندر سنگھ، کیرتی آزاد اور مدن لال سمیت کئی سرکردہ کھلاڑی موجود تھے۔

Published: undefined

کھیل کے بارے میں اپنے شعور کے لیے مشہور بشن سنگھ بیدی کو شاندار گیندبازی، حیرت انگیز اسپن پیدا کرنے کی ان کی صلاحیت اور گیند کے ساتھ ان کے ڈسپلن نے انھیں زبردست کامیابی دلائی۔ وہ ہندوستان کے مشہور اسپن چوکڑی (وینکٹ راگھون، پرسنّا، چندرشیکھر، بیدی) کے اہم رکن تھے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اپنے نام 1560 فرسٹ کلاس وکٹ کے ساتھ بیدی نے 22 تیسٹ میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی بھی کی جس میں سے 6 میں سے 3 جیت غیر ملکی زمین پر ملی۔ انھوں نے 13 جولائی 1974 کو لیڈس میں کھیلے گئے ہندوستان کے افتتاحی وَنڈے میچ میں بھی حصہ لیا تھا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انھوں نے کچھ وقت کے لیے منیجر کی شکل میں کام کیا اور قومی سلیکٹر بھی رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined