قومی خبریں

حج درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ میں 12 دسمبر تک توسیع

سرکاری اطلاع کے مطابق اب 12 دسمبر تک جاری کئے گئے پاسپورٹ کی بنیاد پر حج کے لئے درخواست دی جاسکے گی، یہ درخواستیں آف لائن اور آن لائن دونوں طریقوں سے جمع کی جاسکتی ہیں۔

خانہ کعبہ
خانہ کعبہ 

حج کمیٹی آف انڈیا کی میٹنگ کے بعد حج کے لئے دی جانے والی درخواستوں کی تاریخ 17 نومبر سے بڑھا کر 12 دسمبر کر دی گئی ہے۔ سرکاری اطلاع کے مطابق اب 12 دسمبر تک جاری کئے گئے پاسپورٹ کی بنیاد پر حج کے لئے درخواست دی جاسکے گی۔ یہ درخواستیں آف لائن اور آن لائن دونوں طریقوں سے جمع کی جاسکیں گی۔

ادھر، اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے کہا ہے کہ حج 2019 کے آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ جو 17 نومبر تھی اس میں توسیع کی گئی ہے اور اب 12 دسمبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ اس تعلق سے مرکزی حج کمیٹی نے ایک سرکلر جاری کیا ہے۔

اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ درخواست گزاروں کے پاس 12دسمبر یا اس سے قبل کا جاری کردہ مشین سے پڑھا جانے والا پاسپورٹ ہو‘ جو 31جنوری 2020 تک کارکرد ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج کے درخواست فارم کی آن لائن خانہ پری اور وصولی کے لئے حج ہوز حیدرآباد میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں‘ یہ سہولت تمام ایام کار میں باوقات 10:30بجے صبح تا 5:00بجے شام تک مہیا رہے گی۔

Published: 18 Nov 2018, 4:10 PM IST

آن لائن فارم داخل کرنے کے بعد درخواست گذار فارم کی ہارڈ کاپی ضروری دستخطیں کروانے کے بعد مناسب دستاویزات کے ساتھ دفتر حج کمیٹی میں داخل کریں‘ بعض افراد نے آن لائن درخواستیں داخل کی ہیں لیکن اس کی ہارڈ کاپی حج کمیٹی میں داخل نہیں کی ہے‘ کور نمبر جاری کرنے کے لئے ہارڈ کاپی داخل کرنا لازمی ہے ‘ اس کو نظر انداز نہ کریں۔ تاحال حج کمیٹی میں لگ بھگ 7,575 درخواستیں داخل کی جاچکی ہیں جن کو کور نمبر الاٹ کردےئے گئے ہیں۔

پروفیسر ایس اے شکور نے کہا کہ ایک فارم میں پانچ افراد کے نام شامل کرنے کی گنجائش مہیا کی جارہی ہے ان کے ساتھ دو شیر خوار بھی شامل کئے جاسکتے ہیں۔درخواست داخل کرنے کے لئے حج ہاؤز کو آتے وقت اپنے ساتھ پاسپورٹ کی کاپی‘ اگر موجودہ پتہ پاسپورٹ میں درج پتہ سے الگ ہو تو ایڈریس پروف‘ ایک عدد کینسل شدہ چیک یا بینک پاس بک کی کاپی‘ پروسسنگ فیس کی ادائیگی کا چالان اور ایک عدد فوٹو کے علاوہ نامینی کی تفصیلات ساتھ لائیں۔ جن افراد کی عمر 70 سال ہوچکی ہو ان کا بغیر قرعہ اندازی کے راست انتخاب عمل میں آئے گا ۔ تفصیلات کے لئے فون نمبر 040-23298793 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ حج فارم www.hajcommittee.gov.in پر داخل کئے جاسکتے ہیں اور یہ سائیٹ کھولنے کے بعد تمام ہدایات یکے بعد دیگرے اسکرین پر ظاہر ہوجائیں گی۔

Published: 18 Nov 2018, 4:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Nov 2018, 4:10 PM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو