
تصویر : گاندرپولس ’ایکس‘ ہینڈل
جموں و کشمیر میں گاندربل پولیس نے ایڈوائزری جاری کر کے عام لوگوں، سیاحوں اور ٹرانسپورٹروں سے برفانی تودے سے متاثرہ علاقوں میں سفر کرنے یا رہنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔ یہ ایڈوائزری منگل کی رات تقریباً 10:15 بجے سونہ مرگ کے نیو ٹرک یارڈ میں برفانی تودہ گرنے کے پیش نظر جاری کی گئی۔ افسران کے مطابق برفانی تودے کا اثر کم تھا اور کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایس ڈی آر ایف کے ساتھ پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر علاقے میں پہنچی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
Published: undefined
افسر نے بتایا کہ متعلقہ ایجنسیاں صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور علاقے میں لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پولیس ایڈوائزری میں عام لوگوں، سیاحوں اور ٹرانسپورٹرز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ برفانی تودے کے شکار علاقوں میں سفر کرنے یا رہنے سے گریز کریں۔ اس میں کہا گیا کہ برفانی تودے گرنے کا امکان بہت زیادہ ہے اور خطرناک علاقوں میں غیر ضروری سفر سے سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
Published: undefined
لوگوں سے سرکاری ایڈوائزری پر عمل کرنے کی اپیل کے ساتھ کہا گیا ہے کہ مقامی افسران کے ساتھ تعاون کریں اور سونہ مرگ اور آس پاس کے علاقوں سے سفر کرتے وقت حفاظت کو ترجیح دیں۔ اس دوران یہ بھی کہا گیا کہ گاندربل پولیس لوگوں کی حفاظت اور بہبود کے لیے پرعزم ہے اور ہر ایک سے چوکس رہنے اور ذمہ داری سے کام کرنے کی تاکید کرتی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ چند دنوں سے شدید برف باری ہو رہی ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں سیاح بھی یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔ تاہم حد سے زیادہ برف باری اب عام زندگی کو متاثر کر رہی ہے۔ اگرچہ ابھی تک کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ہے، تاہم پولیس انتظامیہ کو احتیاطی تدابیر کے طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined