قومی خبریں

منی پور میں لینڈ سلائیڈنگ، دو جوانوں کی موت، 20 لاپتہ

دفاعی اہلکار نے کہا کہ موسم صاف ہونے کے بعد ہیلی کاپٹروں کو امدادی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس حادثے میں دو جوڑے اور ایک بچہ کے بھی لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

تصویر بشکریہ اوم کوم نیوز
تصویر بشکریہ اوم کوم نیوز 

امپھال: منی پور کے نونی ضلع میں بدھ کی نصف شب بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے سے علاقائی فوج (ٹی اے) کے دو جوانوں کی موت ہوگئی، جبکہ 13 دیگر کو بچا لیا گیا۔ اس کے علاوہ 20 افراد لاپتہ ہیں۔ فوج، آسام رائفلز، منی پور پولیس اور مقامی لوگوں نے بڑے پیمانے پر بچاؤ اور ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Published: undefined

جمعرات کو ایک دفاعی اہلکار نے کہا کہ موسم صاف ہونے کے بعد ہیلی کاپٹروں کو امدادی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس حادثے میں دو جوڑے اور ایک بچہ کے بھی لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ امپھال سے تقریباً 50 کلومیٹر دور نونی ضلع میں بہنے والی ایزی ندی بھی اسے متاثر ہوگئی۔

Published: undefined

ایک دفاعی اہلکار نے بتایا کہ جیری بام کو امپھال سے جوڑنے والی ایک زیر تعمیر ریلوے لائن کی حفاظت کے لئے ہندوستانی فوج کے 107 علاقائی فوجی جوانوں کو نونی ضلع کے توپل ریلوے اسٹیشن کے قریب تعینات کیا گیا تھا۔ اسی دوران ان کا کیمپ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ موقع پر موجود انجینئرز اور آلات کو امدادی کارروائیوں میں لگا دیا گیا ہے، تمام زخمیوں کا نونی کے آرمی میڈیکل یونٹ میں علاج کیا گیا۔ شدید زخمیوں کو امپھال بھیجا جائے گا۔ تازہ لینڈ سلائیڈنگ اور خراب موسم کی وجہ سے راحت اور بچاؤ کے کاموں میں رخنہ پڑ رہا ہے۔ ہیلی کاپٹروں اور اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined