قومی خبریں

بہار پہنچتے ہی اپنے خاص انداز میں نظر آئے لالو پرساد، پٹنہ کی سڑکوں پر چلائی کھلی جیپ

لالو یادو نے گاڑی چلانے کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ایک پیغام بھی لکھا ہے، انھوں نے کہا ہے کہ آج سالوں بعد اپنی پہلی گاڑی کو چلایا، اس دنیا میں پیدا سبھی لوگ کسی نہ کسی طور پر ڈرائیور ہی تو ہیں۔

لالو یادو، تصویر آئی اے این ایس
لالو یادو، تصویر آئی اے این ایس 

بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور اہم اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو عام طور پر سیاست میں اپنے الگ انداز کے لیے مشہور ہیں۔ اس کی بانگی ایک بار پھر بدھ کے روز دیکھنے کو ملی جب وہ اچانک پٹنہ کی سڑکوں پر کھلی جیپ چلاتے نظر آئے۔

Published: undefined

بدھ کی صبح لالو پرساد یادو پٹنہ کی اپنی سرکاری رہائش سے خود کھلی جیپ چلاتے نکلے اور کچھ دور تک گئے۔ اس کے بعد واپس اپنی رہائش لوٹ آئے۔ اس دوران ان کے ساتھ کچھ لیڈر اور سیکورٹی اہلکار بھی تھے۔ لالو یادو نے بتایا کہ انھوں نے کئی سالوں کے بعد آج اپنی پہلی گاڑی کو چلایا۔

Published: undefined

لالو یادو نے اس کی ویڈیو بھی خود اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے پوسٹ کی ہے اور ساتھ ہی ایک پیغام بھی لکھا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے ’’آج سالوں بعد اپنی پہلی گاڑی کو چلایا۔ اس دنیا میں پیدا ہوئے سبھی لوگ کسی نہ کسی طور پر ڈرائیور ہی تو ہیں۔ آپ کی زندگی میں محبت، خیر سگالی، بھائی چارہ، خوشحالی، امن، صبر، انصاف کی شکل والی گاڑی سب کو ساتھ لے کر ہمیشہ مزے سے چلتی رہے۔‘‘

Published: undefined

غور طلب ہے کہ چارہ گھوٹالہ میں قصوروار ٹھہرائے گئے لالو پرساد ان دنوں ضمانت پر جیل سے باہر ہیں۔ بیمار ہونے کی وجہ سے لالو اس وقت سیاست میں زیادہ سرگرم نہیں ہیں، لیکن ٹوئٹر کے ذریعہ وہ سیاست میں سرگرم رہتے ہیں۔ بہار میں شراب بندی قانون کو لے کر ان دنوں لالو پرساد لگاتار نتیش حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined