قومی خبریں

بی جے پی ایم پی منوج تیواری کے گھر میں لاکھوں روپئے کی چوری، سابق ملازم گرفتار

پولیس نے مقدمہ درج کر کے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کی شناخت سریندر کمار دینا ناتھ شرما کے طور پر ہوئی ہے جسے تقریباً 2 سال قبل نوکری سے برطرف کردیا گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہلی کے شمال مشرقی لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور معروف گلوکار منوج تیواری کی ممبئی واقع رہائش گاہ سے لاکھوں روپے کی چوری کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ واردات اندھیری ویسٹ کے شاستری نگر علاقے میں واقع سندربن اپارٹمنٹ میں ہوئی ہے جہاں ان کے سابق ملازم پر ہی چوری کاالزام لگایا گیا ہے۔

Published: undefined

اس معاملے میں منوج تیواری کے منیجر پرمود جوگیندر پانڈے نے امبولی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم کی شناخت سریندر کمار دینا ناتھ شرما کے طور پر ہوئی ہے جسے تقریباً 2 سال قبل نوکری سے برطرف کردیا گیا تھا۔

Published: undefined

امبولی پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق شکایت کنندہ پرمود پانڈے گزشتہ 20 سالوں سے منوج تیواری کے منیجر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ گھر کے بیڈ روم میں رکھے 5.40 لاکھ کی نقدی چوری ہوگئی تھی۔ اس میں سے جون 2025 میں کپاٹ میں رکھے 4.40 لاکھ روپے پہلے ہی غائب ہو چکے تھے لیکن اس وقت چوری کرنے والے کی شناخت نہیں ہو سکی تھی۔

Published: undefined

چوری کی وارداتوں کا پردہ فاش کرنے کے لیے دسمبر 2025 میں گھر کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے تھے۔ اسی سلسلے میں 15 جنوری 2026 کی رات تقریباً 9 بجے سی سی ٹی وی الرٹ کے ذریعہ سابق ملازم سریندر کمار شرما کو چوری کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ بات سامنے آئی کہ ملزم کے پاس گھر، بیڈ روم اور الماریوں کی ڈپلی کیٹ چابیاں تھیں جن کی مدد سے وہ آسانی میں گھر داخل ہوتا تھا۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق ملزم نے اسی رات تقریباً ایک لاکھ روپے کی چوری کی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزم سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ اس کے بعد امبولی پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے واقعے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined