
ویڈیو گریب
مہاراشٹر کی بی جے پی حکومت ’لاڈکی بہن یوجنا‘ کے تحت اہل خواتین کو 2100 روپے ماہانہ دینے کے اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ اس معاملے میں کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مہاراشٹر کی مہایوتی حکومت پر خواتین کو دھوکہ دینے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ کانگریس نے ’ایکس‘ پر جاری کردہ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’لاڈکی بہن یوجنا کے نام پر بی جے پی نے خواتین کو ٹھگا۔ وزیر بولے– نہیں دے سکتے پیسے۔‘‘
Published: undefined
اس پوسٹ کے ساتھ کانگریس نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وائس اوور کے ذریعہ مہایوتی حکومت کے دھوکہ کو ظاہر کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں کہا جا رہا ہے کہ ’’بی جے پی نے مہاراشٹر کی خواتین کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ انتخاب سے قبل خواتین سے ’لاڈکی بہن یوجنا‘ کے تحت ہر ماہ 2100 روپے دینے کا وعدہ کیا، لیکن انتخاب کے بعد پہلے تو 9 لاکھ خواتین کا نام اس منصوبہ سے کاٹ دیا، اور اب جو 2100 روپے کا وعدہ کیا تھا، اس سے بھی پیچھے ہٹ رہے ہیں۔‘‘ اس ویڈیو میں مزید کہا جاتا ہے کہ ’’صاف ہے کہ جھوٹ بولنا، انتخابی جملے دینا اور کھوکھلے وعدے کر کے بھولی بھالی عوام کو ٹھگ لینا بی جے پی کی پرانی عادت رہی ہے۔ مہاراشٹر کی بہنیں اس دھوکہ کے لیے نریندر مودی اور ان کی حکومت کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔‘‘
Published: undefined
دراصل مہاراشٹر کے وزیر برائے سماجی انصاف سنجے شرساٹ نے 5 مئی کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’لاڈکی بہن یوجنا‘ کے تحت اہل خواتین کو 2100 روپے ماہانہ دینا فی الحال ممکن نہیں ہے۔ انھوں نے پیر کے روز پہلی مرتبہ عوامی طور پر اعتراف کیا کہ اس منصوبہ کے تحت ادائیگی کو 1500 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 2100 روپے کرنا ممکن نہیں ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ محکمہ مالیات پر پہلے سے ہی بھاری مالیاتی بوجھ ہے، ایسے میں اضافی رقم جاری کرنا مشکل ہے۔ حالانکہ شرساٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ منصوبہ کو بند نہیں کیا جا رہا ہے، بلکہ اسے حسب سابق جاری رکھا جائے گا۔ پھر وہ کہتے ہیں کہ ’’یہ سچ ہے کہ معاشی حالت کے سبب 2100 روپے دینا ابھی ممکن نہیں ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم منصوبہ سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ یہ منصوبہ جاری رہے گا اور حکومت وعدہ نبھانے کی سمت میں کوشاں ہے۔‘‘
Published: undefined
یہ پہلی بار ہے جب مہایوتی اتحاد کے کسی وزیر نے انتخابی وعدے سے متعلق حکومت کی نااہلی کا اعتراف کیا ہے۔ اسمبلی انتخاب کے دوران مہایوتی لیڈران نے بڑھ چڑھ کر دعویٰ کیا تھا کہ وہ ’لاڈکی بہن یوجنا‘ کے تحت خواتین کو ہر ماہ 2100 روپے دیں گے، لیکن اب خواتین کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر کی مہایوتی حکومت کو بھی ہدف تنقید بنایا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined