قومی خبریں

’می ٹو‘ پر بی جے پی لیڈر کا متنازعہ بیان ’خواتین ترقی کےلئےشارٹ کٹ اپناتی ہیں‘

مدھیہ پردیش بی جے پی کی نائب صدر اوشا ٹھاکر کا کہنا ہے کہ کئی بار خواتین ذاتی مفاد کے لیے اخلاقی اقدار سے سمجھوتہ کر لیتی ہیں جس کی وجہ سے وہ پریشانیوں میں پھنس جاتی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

’می ٹو‘ مہم نے جہاں ایک طرف پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر رکھا ہے اور بالی ووڈ، میڈیا اور سیاست سے تعلق رکھنے والے بڑے نام اس میں پھنستے ہوئے نظر آ رہے ہیں، وہیں بی جے پی کی ایک خاتون لیڈر نے اس سلسلے میں متنازعہ بیان دیا ہے۔ مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی بی جے پی لیڈر اوشا ٹھاکر کا کہنا ہے کہ کئی بار خواتین ترقی حاصل کرنے کے لیے شارٹ کٹ راستہ اختیار کرتی ہیں اور پریشانی میں پھنس جاتی ہیں۔

دراصل بی جےپی کی مدھیہ پردیش یونٹ کی نائب صدر اور اندور کی رکن اسمبلی اوشا ٹھاکر نے می ٹو کیمپین سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یہ متنازعہ بیان دیا اور میڈیا کے سامنے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’خواتین ترقی پانے کےلئے شارٹ کٹ راستہ اختیارکرتی ہیں۔‘‘ اوشا ٹھاکر نے یہ بیان 14 اکتوبر کو اندور میں منعقد ایک ذاتی پروگرام میں دیا۔

Published: undefined

پروگرام کے دوران اوشا ٹھاکر نامہ نگاروں سے وزیر مملکت برائے خارجہ ایم جے اکبر پر عائد جنسی استحصال کے الزامات کے سوال پر رد عمل ظاہر کر رہی تھیں۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ ’’خواتین ذاتی مفاد کے لئے اخلاقی اقدارسے سمجھوتہ کرتی ہیں،اس لئے پریشانیوں میں پھنستی ہیں۔کئی بار خواتین ترقی پانے کےلئے شارٹ کٹ کا راستہ اپنا لیتی ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہاکہ اس طرح زندگی کے اصولوں سے سمجھوتہ کرکے حاصل کی گئی کامیابی بے کار ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ