قومی خبریں

دہلی کانگریس کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار کی اہلیہ کُسم دیوی کا انتقال، کانگریس لیڈران اور کارکنان کا اظہار تعزیت

ڈاکٹر نریش کمار نے جذباتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری اہلیہ میری زندگی کی سب سے بڑی طاقت تھیں۔ ان کا اچانک اس طرح چلے جانا میرے اور میرے اہل خانہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ڈاکٹر نریش کمار / تصویر بشکریہ ایکس /&nbsp;DrNareshkr@</p></div>

ڈاکٹر نریش کمار / تصویر بشکریہ ایکس / DrNareshkr@

 

نئی دہلی: دہلی کانگریس کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار کی اہلیہ کُسم دیوی (58 سال) کا ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق کُسم دیوی کو گزشتہ کل رات تقریباً 11:30 بجے اچانک دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد اہل خانہ نے انہیں فوری طور پر راجدھانی واقع اَگرسین اسپتال لے کر پہنچے۔ اسپتال کے ڈاکٹروں نے انہیں بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہیں جا سکا۔ کُسم دیوی نے آج صبح تقریباً 7:30 بجے آخری سانس لی۔

Published: undefined

کُسم دیوی کے انتقال سے اہل خانہ سمیت سیاسی اور سماجی حلقوں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ آج دوپہر 12 بجے ان کی آخری رسومات ان کے آبائی گاؤں ’ہرنا کودنا‘ میں ہندو رسومات کے مطابق ادا کی گئیں۔ ان کی آخری رسومات میں بڑی تعداد میں سماجی کارکنان، کانگریس لیڈران اور مختلف سیاسی پارٹیوں سے منسلک نمائندے موجود رہے اور مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Published: undefined

اس مصیبت کے موقع پر ڈاکٹر نریش کمار نے جذباتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری اہلیہ میری زندگی کی سب سے بڑی طاقت تھیں۔ ان کا اچانک اس طرح چلے جانا میرے اور میرے اہل خانہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اس مشکل وقت میں کانگریس قیادت، ساتھیوں، دوستوں اور تمام خیر خواہوں نے جو تعزیت کا اظہار کیا ہے، اس کے لیے میں دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔ بھگوان ان کی روح کو سکون عطا کرے۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں ڈاکٹر نریش کمار کے والد پردھان لکھمی چند کا بھی انتقال ہو گیا تھا۔ ایک ہی سال میں خاندان پر آئے ان مسلسل المناک حادثات سے سبھی غمزدہ ہیں۔ کانگریس لیڈران، کارکنان اور خیر خواہوں نے ڈاکٹر نریش کمار اور ان کے اہل خانہ کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کو سکون اور اہل خانہ کو اس ناقابل برداشت غم کو برداشت کرنے کی طاقت کے لیے دعا کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined