قومی خبریں

کلگام: ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم، 2 ملی ٹنٹ ہلاک

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نیشنل رائفلز، کشمیر پولیس کا خصوصی مہم دستہ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوانوں نے کلگام ضلع کے وانپورہ میں ملی ٹنٹوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع ملنے پر مشترکہ مہم چلائی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: جموں کشمیر کے ضلع کلگام میں ہفتہ کی صبح محاصرہ اور تلاشی مہم کے دوران سیکورٹی فورسیز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔ جس میں دو ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے ہیں تاہم آپریشن ابھی جاری ہے، سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نیشنل رائفلز، جموں کشمیر پولیس کا خصوصی مہم دستہ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوانوں نے کلگام ضلع کے وانپورہ میں ملی ٹنٹوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع ملنے پر مشترکہ مہم چلائی ہے۔

Published: undefined

سیکورٹی فورس کے جوان جب گاؤں کے سبھی باہر جانے والے راستوں کو سیل کرکے ایک خاص علاقے کی جانب آگے بڑھ رہے تھے تبھی وہاں چھپے دہشت گردوں نے ان پر جدید خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی۔ سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ علاقے میں دو سے تین دہشت گردوں کی موجودگی کی رپورٹ ہے۔ ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی تصادم آرائی میں دو ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے ہیں تاہم آپریشن ابھی جاری ہے اور مہلوک ملی ٹنٹوں کی شناخت ہونا بھی ابھی باقی ہے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق ملی ٹنٹوں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر فوج کی ایک آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ پارٹی نے کولگام کے ونپورہ علاقے کو ہفتے کی علی الصبح محاصرے میں ملی ٹنٹوں کی تلاش شروع کردی جس دوران طرفین کے درمیان آمنا سامنا ہوا اور ایک تصادم چھڑ گیا جس میں دو ملی ٹنٹ مارے گئے۔ دریں اثنا انتظامیہ نے ضلع میں بنا بر احتیاط موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی ہیں۔ نیز کسی بھی طرح کے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو