قومی خبریں

کولکاتہ گودام حادثہ: ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوئی، 24 گھنٹے بعد بھی ریسکیو آپریشن جاری

کولکاتہ کے تاراتلا علاقے میں بدھ کی دوپہر ایک بڑا حادثہ پیش آیا تھا۔ یہاں ایک زیر تعمیر گودام کا حصہ اچانک گر گیا تھا، جس کی وجہ سے کئی مزدور ملبے کے نیچے دب گئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر/آئی اے این ایس</p></div>

تصویر/آئی اے این ایس

 

کولکاتہ کے تاراتلا علاقے میں زیر تعمیر گودام گرنے کے واقعے میں جان گنوانے والوں کی تعداد جمعہ کو بڑھ کر 14 ہو گئی ہے۔ حادثے کے تقریباً 24 گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے کے بعد بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آج صبح بھی ملبے سے لوگوں کو بحفاظت نکالا گیا ہے، جس کے بعد ملبے سے نکالے گئے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 19 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب زخمیوں کا علاج ایس ایس کے ایم اسپتال میں جاری ہے۔ سینئر پولیس افسران نے بتایا کہ تمام متاثرین کی تفصیلات جمع کرنے اور ان کی سرکاری تصدیق کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ جلد ہی سب کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کر لی جائیں گی۔ واضح رہے کہ تاراتلا علاقے میں بدھ کی دوپہر ایک بڑا حادثہ پیش آیا تھا۔ یہاں ایک زیر تعمیر گودام کا حصہ اچانک گر گیا تھا، جس کی وجہ سے کئی مزدور ملبے کے نیچے دب گئے تھے۔

Published: undefined

انتظامی حکام کے مطابق تاراتلا علاقے میں بریس برج کے پاس ٹرانسپورٹ ڈپو روڈ پر ایک گودام کی تعمیر کا کام چل رہا تھا۔ بدھ کی دوپہر مزدور روزمرہ کی طرح تعمیراتی کام میں مصروف تھے۔ اسی دوران گودام کی چھت کا ایک بڑا حصہ اچانک گر گیا۔ بھاری ملبہ گرتے ہی موقع پر چیخ و پکار مچ گئی اور کئی لوگ اس کے نیچے دب گئے۔

Published: undefined

افسران نے بتایا کہ حادثے کے وقت کئی مزدور تعمیراتی جگہ پر موجود تھے۔ یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب بھی بہت سے لوگ ملبے کے نیچے پھنسے ہو سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے بچاؤ مہم جنگی پیمانے پر چلائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ اور ڈیزاسٹر ریلیف ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ بچاؤ کارکن ملبہ ہٹا کر پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined