قومی خبریں

نوپور شرما کی مشکلات میں اضافہ، کولکاتا پولیس نے لُک آؤٹ نوٹس جاری کیا

سپریم کورٹ کے ذریعہ پھٹکار کے بعد دہلی پولیس نے بھی نوپور شرما کو پیغمبر محمدؐ کے خلاف قابل اعتراض بیان دینے سے متعلق نوٹس بھیجنے کا من بنا لیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

توہین رسالتؐ کی مرتکب نوپور شرما کے لیے مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایک طرف سپریم کورٹ نے گزشتہ روز نوپور شرما کو ملک کے بگڑتے ہوئے حالات کے لیے ذمہ دار ٹھہرا کر اپنے بیان پر معافی مانگنے کی تلقین کر ڈالی، اور اب کولکاتا پولیس نے نوپور کے خلاف لُک آؤٹ نوٹس جاری کر دیا ہے۔ کولکاتا میں نوپر شرما کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جس کے بعد پولیس نے یہ کارروائی کی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ کے ذریعہ پھٹکار کے بعد دہلی پولیس نے بھی نوپور شرما کو پیغمبر محمدؐ کے خلاف قابل اعتراض بیان دینے سے متعلق نوٹس بھیجنے کا من بنا لیا ہے۔ پہلے بھی دہلی پولیس نوپور کو دفعہ 41 اے کے تحت جانچ میں شامل ہونے کے لیے نوٹس بھیج چکی ہے۔ 18 جون کو پولیس کے سامنے پیش ہو کر انھوں نے بیان بھی درج کرایا تھا۔ دہلی پولیس اسپیشل سیل کی آئی ایف ایس او یونٹ نے بیان درج کیا تھا۔

Published: undefined

توہین رسالتؐ معاملے میں نوپور شرما کو نارکیلڈانگا پولیس اسٹیشن نے 20 جون کو پیش ہونے کے لیے کہا تھا۔ علاوہ ازیں 25 جون کو ایمہرسٹ اسٹریٹ پولیس تھانہ نے انھیں سمن جاری کر طلب کیا تھا لیکن دونوں ہی معاملوں میں انھوں نے حاضری سے منع کر دیا تھا۔ ان کے خلاف کولکاتا کے 10 پولیس تھانوں میں شکایت درج ہے۔ نوپور شرما نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر سبھی عرضیوں کو دہلی منتقل کرنے کی گزارش کی تھی، لیکن عدالت نے جمعہ کے روز ان کی یہ عرضی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہائی کورٹ کا رخ کریں۔ اب جبکہ کولکاتا پولیس نے لُک آؤٹ نوٹس جاری کر دیا ہے، تو نوپور شرما کے سر پر گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع