قومی خبریں

کوکرناگ تصادم: ملی ٹنٹ فرار ہونے میں کامیاب

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر رات بھر تلاشی آپریشن جاری رکھا تاہم اس دوران ملی ٹینٹوں کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

کشمیر تصادم، علامتی تصویر یو این آئی
کشمیر تصادم، علامتی تصویر یو این آئی 

سری نگر: جنوبی ضلع اننت ناگ کے وتہ نار کوکر ناگ علاقے میں ابتدائی فائرنگ کے بعد ملی ٹنٹ سیکورٹی فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی سہ پہر کو سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد وتہ نار کوکر ناگ کے جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ جوںہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹنٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک فوجی گولی لگنے سے زخمی ہوا اور بعد میں وہ زخموں کی تا ب نہ لا کر چل بسا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر رات بھر تلاشی آپریشن جاری رکھا تاہم اس دوران ملی ٹینٹوں کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

Published: undefined

اُن کے مطابق اتوار صبح سویرے تلاشی آپریشن اختتام کو پہنچا۔ پولیس ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ ابتدائی فائرنگ یا رات کے اوقات میں ملی ٹینٹ فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گرچہ آپریشن کو ختم کیا گیا ہے لیکن آس پاس کے علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined