قومی خبریں

کیوڑیا پراجیکٹ، انڈین ریل کے ویژن اور سردار پٹیل کے مشن کی علامت: وزیر اعظم مودی

مودی نے کہا کہ اس ریلوے کنیکٹوٹی کا سب سے بڑا فائدہ سردار پٹیل کی ’اسٹیچوآف یونٹی‘ دیکھنے آنے والے سیاحوں کو تو ملے گا ہی، ساتھ ہی اس سے کیوڑیا کے قبائلی بھائی بہنوں کی زندگی بھی بدلنے جا رہی ہے۔

کیوڑیا ریلوے اسٹیشن / تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @mannkibaat
کیوڑیا ریلوے اسٹیشن / تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @mannkibaat 

نئی دہلی: دنیا کے سب سے بڑے مجسمے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مقام کیوڑیا کا ملک کے مختلف حصوں کے ساتھ براہ راست رابطہ آج قائم ہوگیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے گجرات میں سردار سروور باندھ کے نزدیک اس جنگلاتی سیاحتی مقام کیوڑیا، ڈبھوئی اور چاندود ریلوے اسٹیشنوں کے نوتعمیر شدہ عمارتوں، ڈبھوئی - چاندود امان پریورتن، پرتاپ نگر- کیوڑیا بجلی کی نئی سپلائی سے لیس ریلوے بلاک اور چاندود - کیوڑیا براڈ گیج لائن کا افتتاح کیا اور ملک کے دارالحکومت سمیت مختلف مقامات سے آٹھ جوڑی ریلوے خدمات کو ہری جھنڈی دکھا کر شروعات کی۔

Published: undefined

اس موقع پر حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن پر وزیر ریل پیوش گوئل، وزیر خارجہ ایس جے شنکر پرساد اور وزیر صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن موجود تھے، جبکہ کیوڑیا اسٹیشن پر وزیراعلی وجے روپانی موجود تھے۔ ویڈیو لنک کے ذریعہ سے احمدآباد سے گجرات کے گورنر دیوورت آچاریہ اور نائب وزیراعلی نیتن پٹیل، ممبئی سے مہراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے، مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان، اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال موجود تھے۔

Published: undefined

وزیراعظم نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ یہ انعقاد ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے عہد کی خوبصورت تصویر پیش کرتا ہے۔ ریلوے کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہو رہا ہے جب کسی ایک مقام کے لئے ملک کے الگ الگ کونوں سے ایک ساتھ ریلوے خدمات شروع کی جا رہی ہیں۔ یہ سردار پٹیل کے ہندوستان کو ایک کرنے کے مشن اور ہندوستانی ریل کے ویژن کو معتارف کرتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا،’’آج کیوڑیا کا ملک کی ہر سمت سے براہ راست ریلوے کنیکٹویٹی سے جڑنا پورے لمک کے لئے ایک انوکھا لمحہ ہے۔ ہمیں فخر سے بھرنے والا لمحہ بھی ہے۔ یہ نئی ٹرینیں اور ریلوے لائن اب کیوڑیا کی ترقی کے سفر میں نیا باب لکھنے جا رہی ہیں۔‘‘

Published: undefined

مودی نے کہا کہ اس ریلوے کنیکٹوٹی کا سب سے بڑا فائدہ سردار پٹیل کی ’اسٹیچوآف یونٹی‘ دیکھنے آنے والے سیاحوں کو تو ملے گا ہی، ساتھ ہی اس سے کیوڑیا کے قبائلی بھائی بہنوں کی زندگی بھی بدلنے جا رہی ہے۔ کیوڑیا کی ملک میں ایک فیملی ٹورسٹ ڈیسٹینیشن کے طورپر ترقی وہاں کے لوگوں کےلئے روزگار اور خود مختار روزگار کے موقع بھی لایا ہے۔ اس ریلوے لائن سے پورے علاقے میں کرنالی گوئچا، گروڑشور وغیرہ عقیدت کے مقامات کو کنیکٹویٹی ملی ہے۔ روحانی توانائی سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہاں بہت سے لوگ آتے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ آج کیوڑیا گجرات کے دور دراز علاقے میں بسا ایک چھوٹا سا بلاک نہیں رہ گیا ہے بلکہ یہ دنیا کے سب سے بڑے سیاحتی مقام کے طورپر ابھر رہا ہے۔ اسٹیچوآف یونٹی کو دیکھنے کے لئے اب اسٹیچو آف لبرٹی سے بھی زیادہ سیاح پہنچنے لگے ہیں۔ اپنے افتتاح کے بعد قریب قریب پچاس لاکھ لوگ اسٹیچو آف یونٹی کو دیکھنے آچکے ہیں۔ ایک مطالعے کے مطابق آنے والے وقت میں روزانہ ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کے یہاں آنے کی امید ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined