قومی خبریں

کسان تحریک: سندھو، غازی آباد اور ٹکری بارڈر پر انٹرنیٹ خدمات دو دن کے لئے بند

وزارت نے ان تینوں مقامات پر کسانوں کے بڑی تعداد میں جمع ہونے کے بعد انڈین ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے31جنوری تک انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تصویر قومی آواز / وپن
تصویر قومی آواز / وپن 

نئی دہلی: کسانوں کے دھرنے کے مقامات پر پھر سے جمع ہونے کے پیش نظر مرکزی وزارت داخلہ نے آج ایک بار پھر ہنگامی دفعات کا استعمال کرتے ہوے دارالحکومت کی سرحدوں سے متصل سندھو بارڈر، غازی پور اور ٹکری بارڈر علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر دو دن کے لئے بند کردی ہیں۔

Published: undefined

وزارت نے ان تینوں مقامات پر کسانوں کے بڑی تعداد میں جمع ہونے کے بعد انڈین ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سنیچر کی صبح گیارہ بجے سے 31جنوری صبح گیارہ بجے تک انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

حکومت نے ا س سے پہلے گزشتہ 26 جنوری کو بھی ان علاقوں اور ان سے متصل قومی دارالحکومت کے علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر بنبد کردی تھیں۔ وزارت داخلہ کے نئے احکامات میں کہا گیا ہے کہ سلامتی صورتحال کو قائم رکھنے اور کسی طرح کی ہنگامی حالت پیدا نہ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے سندھو، غازی پور اور ٹکری اوراس کے آس پاس کے قومی دارالحکومت کے علاقوں کے حصوں میں انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر بند کی جا رہی ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ یوم جمہوریہ کے دن ٹریکٹر ٹرالی کے دوران تشدد اور ہنگامہ کے بعد سے وزارت داخلہ نے پولیس کو حالات سے نپٹنے کے لئے سختی کرنے کے لئے کہا ہے۔ اس کے علاوہ ہنگامہ میں شامل لوگوں اور کچھ کسان لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined