قومی خبریں

کسان تحریک: ہریانہ کے تین اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات پر پابندی میں توسیع

ہریانہ سرکار نے سونی پت ، پلوال اور جھجر اضلاع میں وائس کال کوچھوڑ کر انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات پر پابندی کی معیاد میں 29 جنوری شام 5 بجے تک توسیع کردی ہے

کسان تحریک / آئی اے این ایس
کسان تحریک / آئی اے این ایس 

چنڈی گڑھ: ہریانہ سرکار نے سونی پت ، پلوال اور جھجر اضلاع میں وائس کال کوچھوڑ کر انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات پر پابندی کی معیاد میں 29 جنوری شام 5 بجے تک توسیع کردی ہے۔

Published: undefined

ایک سرکاری ترجمان نے یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ اس پابندی سے بینکنگ اور موبائل ریچارج سروسزمبرا رہیں گی ۔ سرکار نے یہ احکامات علاقے میں امن وامان میں کسی بھی قسم کے خلل کو روکنے کے لئے جاری کیے ہیں ۔ سرکار نے تمام ٹیلی کام آپریٹروں کو ان احکامات پر عمل کرنے کو کہا ہے۔

Published: undefined

ترجمان کے مطابق ریاستی سرکار نے ایس ایم ایس ، واٹس ایپ ، فیس بک ٹویٹر وغیرہ سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع سے غلط تشہیراورافواہوں کو روکنے کے لئے انٹرنیٹ خدمات کو بند رکھنے کی معیاد کو اگلے 24 گھنٹوں کے لئے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

اس دوران گزشتہ 26 جنوری کے دہلی کوچ کے بعد بھی بدووال ٹول پلازا پر کسانوں کا دھرنا جاری ہے۔ حالانکہ جمعرات کو پولیس انتظامیہ نے کسانوں سے دھرنا ختم کرکے ٹول پلازا شروع کرنے کی اپیل کی لیکن انہوں نے اسے مسترد کردیا۔ ایسے میں جمعرات کو بھی بدوووال ٹول پلازا پر گاڑیوں کا مفت نکلنا جاری ہے۔

Published: undefined

کسانوں کے دھرنا ختم کرنے سے انکار کرنے پر ضلع انتظامیہ نے کسانوں کے وفد سے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ایس ڈی ایم سمت سہاگ،پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ طاہر حسین،صدر تھانہ انچارج سوم ویر ڈھاکہ ،شہری انچارج مہیندر سنگھ اور نائب تحصیل دار اور دیگر افسر موجود رہے۔میٹنگ میں کسانوں کی جانب سے بلویر سنگھ، رندھیر مور اور پرتھوی سمیت دیگرنے حصہ لیا۔

Published: undefined

سہاگ نے کسان وفد سے ٹول پلازا سے دھرنا ختم کر کے اس کےلئے متبادل مقام کی پیش کش کی۔انہوں نے کسان رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی شرارتی عناصر پر ماحول خراب کرتا ہے تو فوراً انتظامیہ کو اطلاع دیں تاکہ کسی قسم کا بد امنی نہ ہو اور مکمل کارروائی کی جا سکے۔

Published: undefined

میٹنگ کے بعد کسانوں نے کہا کہ جب تک اعلی کمیٹی کا فیصلہ ہے کہ ٹول پلازا پر دھرنا جاری رہے گا اور کمیٹی کے کہنے پر ہی وہ اسے ختم کریں گے۔ کسان رہنماؤں نے اپنی دلیل کی حمایت میں ہریانہ مین دیگر مقامات اور پنجاب میں بھی ٹول آزاد ہونے اور وہاں پر دھرنا جاری رہنے کا ذکر کیا اور کہاکہ وہ اپنے مطالبات ماننے کے بعد ہی گھر لوٹیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined