قومی خبریں

آج کے مشکل حالات میں خواجہ صاحب کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ: مولانا محمود مدنی

محمود مدنی نے کہا کہ خواجہ صاحب کی زندگی ہمیں یہ تعلیم دیتی ہے کہ اچھے القاب اور جاہ وحشمت سے کوئی بلند نہیں ہوتا بلکہ جہد مسلسل سے دنیا اور آخرت میں سرخروئی ملتی ہے۔

محمود مدنی، تصویر آئی اے این ایس
محمود مدنی، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی/ اجمیر: سلطان الہند معین الدین چشتی اجمیریؒ نے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بلاتفریق مذہب، تمام انسانوں کی خدمت کی اور اپنا میدانِ عمل دہلی کی مسلم سلطنت کو نہیں بلکہ پرتھوی راج چوہان کے ’اجمیر‘ کو بنایا اور مصائب کا پہاڑ اوڑھ کر بھی اپنے اعلی اخلاق و کردار سے لاکھوں انسانوں کو سچائی کی دولت سے مالا مال کیا۔ یہ بات مولانا محمود مدنی نے اجمیر میں سالانہ عرس کے زائرین کے لئے میڈیکل کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج آٹھ سو نو سال گزر جانے کے باوجود بھی ان کا نام آفتاب سے زیادہ روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ صاحب کی سرزمین پر جمعیۃ علماء ہند کے خدام کو خدمت کا موقع ملا ہے جہاں لگاتار پانچ برسوں سے ریاستی جمعیۃ کے ذمہ داران ہر عرس کے موقع پر زائرین کی طبی خدمت انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ صاحب کی زندگی ہمیں یہ تعلیم دیتی ہے کہ اچھے القاب اور جاہ وحشمت سے کوئی بلند نہیں ہوتا بلکہ جہد مسلسل سے دنیا اور آخرت میں سرخروئی ملتی ہے۔ انھوں نے کہا جمعیۃ علماء کسی خاص طبقے کی نمائندگی نہیں کرتی بلکہ یہ ملت کی نمائندگی کرتی ہے اورجب وہ بات کرتی ہے تو اس کے سامنے ملت اسلامیہ کا مفاد ہوتا ہے۔

Published: undefined

مولانا مدنی نے کہا کہ آج کے مشکل وقت میں بے فکری سے کام چلنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولاد کی تربیت پر ہماری توجہ اتنی ہے کہ اگر اس کی شادی کرنی ہو تو بے انتہا خرچ کریں گے، لیکن تربیت کا معاملہ ہو تو جتنی توجہ پالتو بکری کی دیکھ ریکھ پر ہوتی ہے، اتنی بھی اولاد کی تربیت پر نہیں کرتے۔ انھوں نے کہا کہ باہر کا بدلاؤ اتنا ضروری نہیں ہے جتنا اندر کا ضروری ہے۔ زمانہ آج ہماری طرف دیکھ رہا ہے کہ ہے کوئی مصیبت زدہ کی مدد کرنے والا، مظلوموں اور پریشان حال لوگوں کو سیدھا راستہ دکھلانے والا اور نفرت کا جواب محبت دے کر دلوں کو فتح کرنے والا۔ اس لیے ضروری ہے کہ خواجہ صاحب کی زندگی سے نصیحت حاصل کرکے ہمیں ٹوٹے دلوں کو جوڑنا ہے۔

Published: undefined

اس موقع پر درگا اجمیر شریف کے نائب ناظم ڈاکٹر عادل نے عرس کے موقع پر جمعیۃ علماء ہند کی خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ جس طرح جمعیۃ علماء کے خدام نے گزشتہ سال کئی لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعہ ان کے وطن تک پہنچایا، وہ ایک ایسا کام ہے جو عرس کی بھیڑ کے موقع پر کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ ان کے علاوہ درگاہ اجمیر شریف کے ناظم اشفاق حسین، عبدالواحد انگارہ چشتی، مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علاء ہند نے بھی خطاب کیا۔

Published: undefined

جمعیۃ علماء راجستھان صدر قاری محمد امین نے پروگرام کی صدارت کی اور پروگرام کی نظامت مولانا شبیر احمد قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء راجستھان نے انجام دی، درگاہ اجمیر شریف کے دیگر ذمہ داران آل بدر چشتی، مصور علی چشتی، محمود حسین پارسد، جمعیۃ علماء ہند کے آرگنائزر مولانا علیم الدین اجمیری، مولانا ابوالحسن پالن پوری، جمعیۃ علماء گجرات کے سکریٹری عتیق الرحمن قریشی، مولانا حفظ الرحمن تھور پالن پور، مولانا محمد یونس سیکر، مولانا محمد ایوب، مولانا رمضان جودھور سمیت راجستھان کے الگ الگ اضلاع سے جمعیۃ کے ذمہ داران بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔ اس تقریب کے بعد مولانا مدنی نے دہلی گیٹ اجمیر شریف پر ایک کلینک کا افتتاح کیا جو درگاہ شریف سے قریب واقع ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر مزاج بدل رہا ہے...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/42d377ce-03f0-44a9-9109-0835cfddc935/WhatsApp_Image_2024_05_04_at_5_59_30_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    کانگریس امیدوار جئے پرکاش اگروال نے چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا