راجدھانی دہلی کے کئی علاقوں میں فضائی آلودگی ’انتہائی خراب‘ زمرے میں، اے کیو آئی 400 سے تجاوز

سب سے خراب صورتحال آئی آئی ٹی دہلی کی ہے، جہاں اے کیو آئی 426 ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد نریلا میں 417 اور آئی ٹی او میں 415 اے کیو آئی درج کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں فضائی آلودگی / آئی اے این ایس</p></div>
i

راجدھانی دہلی میں ’ایئر کوالٹی انڈیکس‘ (اے کیو آئی) انتہائی خراب زمرے میں درج کیا جا رہا ہے۔ کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز کر گیا ہے۔ فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک بنی ہوئی ہے، جس کے باعث بچوں اور بزرگوں کو بہت زیادہ دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے 15 نومبر بروز پیر کو صبح 6 بجے تک کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی کے کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے زیادہ درج کیا گیا۔

سب سے خراب صورتحال آئی آئی ٹی دہلی کی ہے، جہاں اے کیو آئی 426 ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد نریلا میں 417 اور آئی ٹی او میں 415 اے کیو آئی درج کیا گیا۔ وہیں دوارکا میں اے کیو آئی 407، جعفر پور میں 406، کامن ویلتھ اسپورٹس کمپلیکس اور دہلی یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس میں 404-404 درج کیا گیا۔ پوسا میں اے کیو آئی 402 اور براڑی کراسنگ میں 401 ریکارڈ کیا گیا۔ ان تمام علاقوں کی ہوا سنگین زمرے میں درج کی گئی ہے۔


راجدھانی کے دیگر علاقوں میں بھی آلودگی کی سطح کافی زیادہ ہے۔ متھرا روڈ پر اے کیو آئی 394، پنجابی باغ میں 387، چاندنی چوک میں 386، جے این یو میں 385 اور وسندھرا انکلیو میں 380 درج کیا گیا۔ وہیں تال کٹورا گارڈن میں 375، وویک وہار میں 374، سری فورٹ میں 369 اور چھاؤلہ میں اے کیو آئی 366 ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی کے آنند وہار میں اے کیو آئی 365 درج کیا گیا، جو انتہائی خراب زمرے میں آتا ہے۔

سی پی سی بی کے معیار کے مطابق 0 سے 50 کے درمیان اے کیو آئی کو اچھا، 51 سے 100 کو اطمینان بخش، 101 سے 200 کو معتدل، 201 سے 300 کو خراب، 301 سے 400 کو انتہائی خراب اور 401 سے 500 کے درمیان اے کیو آئی کو سنگین زمرے میں شمار کیا جاتا ہے۔ صبح 6 بجے تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق دہلی کے 9 نگرانی مراکز پر اے کیو آئی سنگین زمرے میں درج کیا گیا، جبکہ باقی 23 مراکز پر ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں رہا۔ آلودگی کی اس سطح پر سانس اور دل سے متعلق بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے صحت سے متعلق خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔