قومی خبریں

کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر کھڑگے کا بیان- 'پارٹی کا مقصد عوامی فلاح‘، راہل-پرینکا نے بھی کیا اظہار خیال

کھڑگے نے کہا، ’’انڈین نیشنل کانگریس کا مقصد ہندوستان کے لوگوں کی بہبود اور ترقی ہے۔ ہم پارلیمانی جمہوریت پر مبنی ایسے ہندوستان میں یقین رکھتے ہیں جس میں سب کے لیے برابر حقوق ہوں‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

 

نئی دہلی: کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے نے جمعرات کو اپنے 139 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں پارٹی پرچم لہرایا اور کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس کا مقصد عوامی بہبود ہے۔ یوم تاسیس کی تقریب میں راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، ایم پی راجیو شکلا، جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سمیت کئی کانگریس لیڈران موجود تھے۔

Published: undefined

کھڑگے نے ایکس پر لکھا، ’’انڈین نیشنل کانگریس کا مقصد ہندوستان کے لوگوں کی بہبود اور ترقی ہے۔ ہم پارلیمانی جمہوریت پر مبنی ہندوستان میں یقین رکھتے ہیں جس میں بلاتقریق سبھی کے لیے برابری، مواقع اور سیاسی، اقتصادی اور سماجی حقوق محفوظ ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’ہمیں فخر ہے کہ پچھلے 139 سالوں سے ہم ایسے ہندوستان کی تعمیر کے لیے مخلصانہ جدوجہد کر رہے ہیں۔ کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر ہر ہندوستانی کو میری دلی مبارکباد۔ جئے ہند، جئے کانگریس۔‘‘

Published: undefined

پارٹی ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے راہل گاندھی نے لکھا، ’’سچائی اور عدم تشدد جس کی بنیاد ہیں۔ محبت، بھائی چارہ، احترام اور مساوات جس کے ستون ہیں اور حب الوطنی جس کی چھت ہے۔ مجھے ایسی تنظیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔ کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر تمام قائدین، عہدیداروں اور حامیوں کو میری طرف سے دلی مبارکباد۔‘‘

Published: undefined

وہیں، پرینکا گاندھی نے لکھا، "تحریک آزادی کے دوران مہاتما گاندھی نے انڈین نیشنل کانگریس کی سرگرمیوں کو چلانے کے لیے 'تلک سوراج فنڈ' شروع کیا تھا۔ اس کا مقصد تحریک عدم تعاون کے لیے چندہ اکٹھا کرنا تھا تاکہ 'سوراج' قائم ہو سکے۔ آج تقریباً 100 سال بعد کانگریس نے جمہوریت کو بچانے، چند ارب پتیوں کے لیے کام کرنے والی آمرانہ حکومت کے خلاف ایک مضبوط اپوزیشن بنانے اور آئین کو بچانے کے لیے 'ڈونیٹ فار دیش' مہم کا آغاز کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا ’’سچائی، عدم تشدد، محبت اور ہم آہنگی جس کی بنیاد ہے۔ جمہوریت، مساوات، انصاف اور اتحاد جس کا ہدف ہے۔ مہاتما گاندھی، پنڈت نہرو، سبھاش چندر بوس، سردار پٹیل، مولانا آزاد اور لال بہادر شاستری جس کے علمبردار ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ میں اس انڈین نیشنل کانگریس کا حصہ ہوں۔ تمام عہدیداروں، کارکنوں اور کروڑوں حامیوں کو کانگریس کا یوم تاسیس مبارک ہو۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined