قومی خبریں

ڈاکٹر امبیڈکر کے ’مہا پری نروان دیوس‘ پر کھڑگے، راہل اور پرینکا نے خراج عقیدت پیش کیا

کانگریس رہنماؤں نے ڈاکٹر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کے مہا پری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا۔ کھڑگے، راہل اور پرینکا نے آئین کی حفاظت اور سماجی مساوات کے لیے ان کی خدمات کو سراہا

ڈاکٹر امبیڈکر
ڈاکٹر امبیڈکر 

نئی دہلی: ڈاکٹر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی برسی (مہا پری نروان دیوس) کے موقع پر کانگریس کے اہم رہنماؤں نے ان کے پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے امبیڈکر کی آئین اور سماجی انصاف کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

Published: undefined

ملکارجن کھڑگے نے اس موقع پر کہا کہ ’’بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر کے مہا پری نروان دیوس پر ہم آئین اور سماجی انصاف کے حامی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ بابا صاحب نے اپنی زندگی کو آزادی، مساوات، بھائی چارے اور انصاف کی جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے وقف کر دیا تھا۔ ان کا سب سے بڑا کارنامہ ہندوستان کے آئین کا تحفظ ہے، جو آج بھی ملک کے ہر شہری کو انصاف کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جی کو ان کے مہا پری نروان دیوس پر عاجزانہ خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ بابا صاحب کا آئین سماجی مساوات، انصاف اور حقوق کی بنیاد پر بنایا گیا ہے، جو آج بھی ہمارے ملک کے لئے سب سے طاقتور اوزار ہے۔ میں ہمیشہ اس کی حفاظت کے لیے پرعزم ہوں۔" انہوں نے کہا کہ بابا صاحب کا دیا ہوا آئین، جو سماجی انصاف کی بنیاد پر تھا، آج بھی ہمارے ملک کی جڑ ہے۔‘‘

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے اس موقع پر کہا، "بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے جمہوری نظام کے اندر سماجی مساوات کو بنیادی جزو بنایا۔ انہوں نے آئین کے ذریعے ہر شہری کو طاقت دی، خاص طور پر ان افراد کو جو سماجی، معاشی اور سیاسی طور پر پسماندہ تھے۔ آج ہم ان کے مہا پری نروان دیوس پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔"

Published: undefined

کانگریس کے رہنماؤں نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئین کی حفاظت اور سماجی انصاف کے اصولوں پر چلتے ہوئے اپنے کام کاج کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بابا صاحب کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے وہ آئین کی طاقت کو عوام کے فائدے کے لئے استعمال کرتے رہیں گے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined