قومی خبریں

گڈ گورننس انڈیکس میں جنوبی ریاستوں میں کیرالہ نمبر 1

عارف محمد خان نے کہا کہ سب سے بڑی اور متحرک جمہوریت کے شہری ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ ہم آہنگی کے اپنے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھیں اور آگے بڑھائیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے ریاست میں بائیں بازو کی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس انڈیکس (جی جی آئی) میں کیرالہ ملک میں پانچویں اور جنوبی ریاستوں میں پہلے نمبر پر ہے۔

Published: undefined

سنٹرل اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرانے کے بعد اپنے خطاب میں مسٹر خان نے کہا کہ کیرالہ کی تقریباً 80 فیصد آبادی کو کووونا کے خلاف سب سے موثر ٹیکہ کاری مہم کے لیے قومی سطح پر سراہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ وباکی تیسری لہر کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے پنارائی وجین کی قیادت والی حکومت نے مسلسل چوتھے سال صحت کے انڈیکس پر ریاستوں کی نیتی آیوگ کی درجہ بندی میں سرفہرست مقام حاصل کرلیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ جہیز کے لیے ہراسانی اور خواتین کے خلاف تشدد سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کا ہمارا فیصلہ جہیز جیسی برائیوں کو ختم کرکے صنفی انصاف کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اعلیٰ تعلیم، صحت اور اسکولی تعلیم کے شعبہ خواندگی میں حاصل کیے گئے ماڈل کو دہرانے کے لیے اپنے عزم کواور مضبوط کرنا ہو گا۔

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ کیرالہ میں اعلیٰ معیار کے تعلیمی اور تحقیقی اداروں کا ایک مضبوط نیٹ ورک بنا کرہم ہندوستان کو دنیا کے علمی مرکز میں تبدیل کرنے کے قومی خواب کو پورا کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی اور متحرک جمہوریت کے شہری ہونے کے ناطے یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم آہنگی کے اپنے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھیں اور آگے بڑھائیں ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined