قومی خبریں

کیرالہ: کولم میں اچانک چکن پاکس کے 100 سے زیادہ معاملات سامنے آئے، بچوں کے ساتھ ساتھ نوجوان اور حاملہ خواتین بھی متاثر

چکن پاکس ایک وائرل انفیکشن ہے جو ’ویریلا زوسٹر وائرس‘ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ کھانسنے، چھینکنے یا متاثرہ شخص کے براہ راست رابطے کے سبب پھیلتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر اے آئی</p></div>

تصویر اے آئی

 

کیرالہ کے کولم ضلع میں اچانک چکن پاکس کے 100 سے زیادہ معاملات درج کیے گئے ہیں۔ مقامی محکمہ صحت نے اسکولوں اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں نگرانی بڑھا دی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ بیماری بچوں کے ساتھ ساتھ اب نوجوانوں اور حاملہ خواتین کو بھی متاثر کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ چکن پاکس ایک متعدی انفیکشن ہے جو ہوا میں پھیلنے والے وائرس سے ہوتا ہے۔ انفیکشن پھیلنے کی رفتار کو دیکھتے ہوئے افسران نے نگرانی ٹیمیں تعینات کر دی ہیں۔ ایسے میں قبل از وقت شناخت، آئیسولیشن اور صفائی-ستھرائی سے حالات کو کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے۔ فی الحال اسپتالوں میں خاص وارڈ بنائے گئے ہیں تاکہ مریضوں کو الگ تھلگ رکھ کر علاج کیا جا سکے۔

Published: undefined

چکن پاکس ایک وائرل انفیکشن ہے جو ’ویریلا زوسٹر وائرس‘ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ کھانسنے، چھینکنے یا متاثرہ شخص کے براہ راست رابطے کے سبب پھیلتا ہے۔ ابتدائی علامات میں بخار، سر درد، تھکان، بھوک کی کمی اور جسم میں درد شامل ہے۔ 2 سے 3 روز بعد جلد پر لال دانے یا پھنسی نکلنے لگتی ہے، جن میں سیال مادہ بھر جاتا ہے اور بعد میں پپڑی بن جاتا ہے۔ عام طو پر یہ انفیکشن بچوں میں زیادہ دیکھا جاتا ہے، لیکن حال میں کولم میں نوجوانوں اور حاملہ خواتین میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہ انفیکشن عام طور پر ہلکا ہوتا ہے، لیکن کمزور امیون سسٹم یا حاملہ خواتین میں یہ سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے۔

Published: undefined

لیڈی ہارڈنگ ہاسپٹل میں ڈاکٹر ایل ایچ گھوٹیکر بتاتے ہیں کہ کولم ضلع میں یہ انفیکشن اچانک اس لیے پھیلا کیونکہ موسم میں تبدیلی اور نمی وائرس کے نشو نما کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتے ہیں۔ اسکول، ہاسٹل اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں کسی ایک متاثرہ شخص سے کئی لوگوں میں یہ انفیکشن آسانی سے پھیل سکتا ہے۔ کئی معاملوں میں مریض ابتدائی علامات کو نظر انداز کر لیتے ہیں اور وقت پر ڈاکٹر کے پاس نہیں پہنچتے، جس سے وائرس علاقے میں پھیلنے لگتا ہے۔ اس کے علاوہ کیرالہ کے سرکاری ویکسینیشن پروگرام میں چکن پاکس کا ٹیکہ شامل نہیں ہے، اس لیے کئی لوگوں کو اب تک ویکسین نہیں مل پائی ہے۔ ان وجوہات کے سبب انفیکشن پر کنڑول کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ محکمہ صحت اب بڑے پیمانے پر بیداری مہم چلا رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں نگرانی ٹیمیں فعال ہیں۔

Published: undefined

کیسے کریں بچاؤ؟

  • چکن پاکس کا ٹیکہ لگوائیں۔

  • متاثرہ شخص سے فاصلہ بنا کر رکھیں۔

  • بار بار ہاتھ دھوئیں اور ذاتی طور پر صفائی-ستھرائی کا خیال رکھیں۔

  • مریض کے کپڑے، تولیہ یا برتن کا استعمال نہ کریں۔

  • پھپھولے پھوٹنے یا پپڑی بننے تک مریض کو آئیسولیشن میں رکھیں۔

  • بھیڑ بھاڑ والی جگہوں میں جانے سے بچیں۔

  • قوت مدافعت مضبوط کرنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک لیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined