قومی خبریں

کیرالہ: وزیر اعلیٰ وجین کا سڑک حادثے میں 20 افراد کی موت پر تعزیت کا اظہار

کیرالہ کے وزیراعلی پنارائی وجین نے تمل ناڈو میں ایک لاری کے کیرالہ ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس سے ٹکرانے کی وجہ سے ہوئے حادثے میں 20 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ترووننتپورم: کیرالہ کے وزیراعلی پنارائی وجین نے جمعرات کو تمل ناڈو کے تروپور ضلع کے اویناشی کے نزدیک قومی شاہراہ پرایک لاری کے کیرالہ ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آرٹی سی) کی بس سے ٹکرانے کی وجہ سے ہوئے حادثے میں 20 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

سرکاری ریلیز کے مطابق وزیراعلی نے پلکڑ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو پڑوسی ریاست میں حادثے میں شدید طورپر زخمی ہوئے لوگوں کو ایمرجنسی طبی سہولیات مہیا کرانے کی بھی ہدایت دی ہے۔ وجین نے لاشوں کو لانے کےلئے فوری قدم اٹھانے کی ہدایت بھی دی ہے اور تروپور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اس سلسلے میں تمل ناڈو حکومت سے رابطہ بھی کیا ہے۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت ہوا جب کے ایس آر ٹی سی کی وولوو بس سلیم سے تریویندرم جارہی تھی۔اس درمیان چھ لین والی شاہراہ پر دوسری سمت ے آرہی ایک لاری اچھل کر بس کے سامنے آگئی اور اس کے اندر جاگھسی۔ اس دوران،کیرالہ کے وزیر ٹرانسپورٹ اے کے سسیندرن نے حادثے کے شکار ہوئے لوگوں کا پتہ کرنے کےلئے ہیلپ لائن نمبر 9495099910 جاری کی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کے ایک آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کو حادثے کی جانچ شروع کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ واضح رہے کہ رپورٹ کے مطابق حادثے میں بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کی بھی موت ہوگئی ہے۔حادثے میں کم از کم 19مسافروں کی موت ہوگئی ہے اور 20سے زیادہ دیگر زخمی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined