قومی خبریں

کیرالہ: دو سال سے پریکٹس کر رہی ’فرضی وکیل‘ کا پردہ فاش! ہائی کورٹ کا پیشگی ضمانت دینے سے انکار

کیرالہ میں دو سال سے پریکٹس کر رہی ایک خاتون جانچ کرنے پر فرضی پائی گئی۔ اس کے بعد جمعہ کے روز اس کی پیشگی ضمانت کے لئے دی گئی درخواست ہائی کورٹ نے مسترد کر دی

کیرالہ ہائی کورٹ / آئی اے این ایس
کیرالہ ہائی کورٹ / آئی اے این ایس 

کوچی: کیرالہ میں دو سال سے پریکٹس کر رہی ایک خاتون جانچ کرنے پر فرضی پائی گئی۔ اس کے بعد جمعہ کے روز اس کی پیشگی ضمانت کے لئے دی گئی درخواست ہائی کورٹ نے مسترد کر دی۔ گزشتہ دو سالوں سے پریکٹس کر رہی خاتون وکیل کے سر پر اب گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے۔

Published: undefined

معاملہ کیرالہ کے شہر الاپوجا سے وابستہ ہے جہاں مقامی پولیس نے ایک خاتون وکیل سیسی زیویئر کی صداقت کے تعلق سے ایک شکایت پر جانچ کرنا شروع کی۔ جانچ شروع ہونے کے دو مہینے بعد ہائی کورٹ نے زیویئر کی پیشگی ضمانت کی درخواست نامنظور کر دی۔ عدالت نے یہ ہدایت بھی دی ہے کہ اگر وہ پولیس جانچ ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوتی ہے تو اسے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ زیویئر گزشتہ دو سالوں سے الاپوجا کی عدلت میں پریکٹس کر رہی تھی۔

Published: undefined

فرضی وکیل کا پردہ فاش اس وقت ہوا جب الاپوجا بار ایسوسی ایشن کو اس کی حقیقی اہلیت کے حوالہ سے شبہات کا اظہار کرنے والا ایک گمنام خط موصول ہوا۔ اس کے بعد ہی سیسی زیویئر غائھب ہو گئی، جس کے بعد ایسوسی ایشن کو مجبوراً پولیس سے رابطہ قائم کرنا پڑا۔ اتفاف سے وہ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے ایسوسی ایشن کے لئے منتخب ہوئی تھی۔

Published: undefined

جولائی میں الاپوجا شمال پولیس اسٹیشن کو بار ایسو سی ایشن سے زیویئر کی اہلیت پر شبہ ظاہر کرنے والا ایک خط موصول ہوا تھا۔ ایسو سی ایشن کے عہدیداران کے بیان لینے کے بعد ان کے خلاف معاملہ درج جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ شکایت موصول ہونے کے بعد اس سے اپنا موبائل فون بند کر لیا اور اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی ڈلیٹ کر دیا۔ پولیس کی جانب سے جانچ شروع کرنے کے کچھ ہفتے بعد اسے آخری مرتبہ الاپوجا عدالتی کمپلیکس میں دیکھا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو