بھارتیہ جنتا پارٹی کے کیرالہ یونٹ کے صدر کے سریندرن بدھ کے روز کوڈکارا ہائی وے لوٹ معاملے کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوئے جہاں ان سے 90 منٹ تک پوچھ گچھ کی گئی۔
Published: undefined
مسٹر سریندرن نے پوچھ گچھ کے بعد میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے پوچھے گئے تمام سوالات کے جوابات دیئے ہیں۔ ایس آئی ٹی عہدیداروں نے ترشور رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اے کے اکبر کی سربراہی میں ان سے پوچھ گچھ کی ۔
Published: undefined
انہوں نے کہا ’’یہ سیاست پر مبنی ہے ۔ اس معاملے کا بی جے پی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ یہاں تک کہ پولیس کو بھی اس معاملے سے جانکاری نہیں تھی‘‘۔اس سے قبل مسٹر سریندرن کو 5 جولائی کو ترشور پولیس کلب میں حاضر ہونے کے لئے کہا گیا تھا ، لیکن وہ اسی دن کوزیکوڈ میں بی جے پی کی ریاستی میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے اس دن پیش ہونے میں ناکام رہے۔
Published: undefined
ریاست میں اسمبلی انتخابات سے تین دن قبل 3 اپریل کو یہ لوٹ ہوئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ اس میں شامل رقم کو مبینہ طور پر بی جے پی کے انتخابی کاموں میں خرچ کیا جا رہا تھا ۔ کارروائی کرنے والے بدمعاشوں نے دو دیگر گاڑیوں میں گاڑی کا پیچھا کیا تھا ، اور ترشور کے قریب کوڈکارا میں حادثے کی ڈرامائی کاروائی کر اسے روک لیا تھا۔
Published: undefined
ایس آئی ٹی نے پہلے ہی سریندرن کے سکریٹری دیپین اور ان کے ڈرائیور لدھیش سے پوچھ گچھ کی تھی۔ اس ٹیم نے ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری ایم گنیش ، ریاستی دفتر کے سکریٹری گیریش ، الپوزہ ضلع خزانچی کاکی جی کارتی ، ترسور کے ضلع صدر کےکے انیش کمار اور ایریا سکریٹری ایل پدم کمار سمیت بی جے پی کے متعدد رہنماؤں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined