قومی خبریں

سسودیا کی رہائش پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری پر کیجریوال کا ردعمل، ’ملک میں ہمیشہ اچھے کام کرنے والوں کو روکا گیا‘

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ملک میں 75 سالوں میں جس نے بھی اچھے کام کرنے کی کوشش کی اسے روکا گیا، اسی وجہ سے ملک پیچھے رہ گیا، لیکن دہلی کے اچھے کاموں کو رکنے نہیں دیا جائے گا

اروند کیجریوال، تصویر عآپ
اروند کیجریوال، تصویر عآپ 

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ملک میں 75 سالوں میں جس نے بھی اچھے کام کرنے کی کوشش کی اسے روکا گیا، اسی وجہ سے ملک پیچھے رہ گیا، لیکن دہلی کے اچھے کاموں کو رکنے نہیں دیا جائے گا۔

Published: undefined

کیجریوال نے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی رہائش گاہ پر مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے چھاپے کے بعد ایک ٹویٹ میں مرکزی حکومت کی سخت نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا دہلی کے تعلیم و صحت کے ماڈل کا ذکر کر رہی ہے۔ لیکن یہ اسے روکنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے دہلی کے صحت اور تعلیم کے وزراء کے گھروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ملک میں 75 سال میں جس نے بھی اچھا کام کرنے کی کوشش کی اسے روکا گیا۔ اسی لیے ملک ترقی میں پیچھے رہ گیا ہے۔ہم دہلی کے اچھے کاموں کو روکنے نہیں دیں گے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ جس دن امریکہ کے سب سے بڑے اخبار نیویارک ٹائمز کے صفحہ اول پر دہلی کے تعلیمی ماڈل کی تعریف اور منیش سسودیا کی تصویر شائع ہوئی، اسی دن مرکز نے سی بی آئی کو منیش کے گھر بھیج دیا۔ سی بی آئی کا خوش آمدید۔ مکمل تعاون کریں گے۔ ماضی میں بھی کئی بار تحقیقات/چھاپے ہو چکے ہیں۔ مگر انہيں کچھ ہاتھ نہیں آیا۔ اس بار بھی کچھ نہیں نکلے گا۔"

Published: undefined

اس سے قبل سسودیا نے ٹویٹ کرکے سی بی آئی کے چھاپے کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا، "سی بی آئی آ گئی ہے۔ اس کا استقبال ہے۔ ہم انتہائی ایماندار ہیں۔ لاکھوں بچوں کے مستقبل بنانے میں مصروف ہیں۔ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں اچھے کام کرنے والوں کو اسی طرح ہراساں کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارا ملک ابھی تک نمبر ون نہیں بن سکا"۔

Published: undefined

سلسلہ وار ٹویٹس میں نائب وزیر اعلیٰ نے کہا، ’’ہم سی بی آئی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے تاکہ جلد حقیقت سامنے آسکے۔ اب تک میرے خلاف کئی مقدمات درج ہوچکے ہیں لیکن کچھ ہاتھ نہیں آیا۔ اس سے کچھ نہیں نکلے گا۔ ملک میں اچھی تعلیم کے لیے میرے مشن کو نہیں روکا جا سکتا ہے"۔انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ لوگ دہلی کی تعلیم اور صحت کی وزارتوں کے بہترین کام سے نالاں ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں جیل میں بند ستیندر جین کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے کہا، "یہ لوگ دہلی کی تعلیم اور صحت کے بہترین کاموں سے پریشان ہیں۔ اسی لیے دہلی کے وزیر صحت اور وزیر تعلیم کو گرفتار کیا گیا ہے تاکہ تعلیم و صحت کے شعبے میں ہونے والے اچھے کاموں کو روکا جا سکے۔ ہم دونوں پر جھوٹے الزامات ہیں۔ عدالت میں سچ سامنے آئے گا"

انہوں نے کہا، " مجھے تمہاری سازشیں کبھی توڑ نہیں سکیں گی۔ میں نے یہ اسکول دہلی کے لاکھوں بچوں کے لیے بنائے ہیں۔ لاکھوں بچوں کی زندگیوں میں آنے والی مسکراہٹ میری طاقت ہے۔ تمہارا ارادہ صرف مجھے توڑنے کا ہے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined