قومی خبریں

دہلی اسمبلی انتخاب سے عین قبل کیجریوال کا آٹو والوں کو چائے پر بلانا محض ایک نمائش: دیویندر یادو

دیویندر یادو نے کانگریس حکومت کے زریں دور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’’کانگریس نے ہمیشہ سے آٹو ڈرائیوروں سمیت محنت کش غریبوں کے حق میں کام کیا ہے اور انہیں اولین ترجیح دی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div>

دیویندر یادو / تصویر آئی این سی

 

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ 2014 میں گارنٹی کا ڈھول پیٹنے والے کیجریوال نے دہلی کی عوام کو دھوکہ کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے آٹو/ٹیکسی والوں سے کیے گئے کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کیا ہے، ان کے ساتھ صرف اور صرف دھوکہ کیا ہے۔ ساتھ ہی دیویندر یادو نے عام آدمی پارٹی کی حکومت سے سوال کیا کہ آٹو والوں کے مفادات کے لیے شیلا دیکشت کی حکومت نے جو 2 کروڑ کا ’ویلفیئر بورڈ‘ بنایا تھا اس کا حکومت نے کیا کیا؟ اس بارے میں عوام کوبتائیں۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے کیجریوال پر طنز کستے ہوئے کہا کہ اسمبلی انتخاب سے قبل آٹو والوں کو چائے پر بلا کر ان کے ساتھ چائے پینا محض ایک نمائش ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ چائے پینے کے بجائے ان کے درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتے۔ دہلی میں آٹو رکشہ کے رجسٹریشن، پرمٹ/لائسنس جاری کرنے کی بلیک مارکیٹنگ سے آٹو والے کافی پریشان ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق دہلی میں 93654 آٹو رجسٹرڈ ہیں۔ اگر ایک کنبہ میں 4 افراد ہیں تو دہلی کے لاکھوں لوگ کیجریوال کی بدعنوانی کے شکار ہیں۔

Published: undefined

کانگریس صدر نے کہا کہ 2014 میں دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت آنے کے بعد آٹو ڈرائیوروں سے کیے کسی بھی وعدے کو کیجریوال نے پورا نہیں کیا۔ کیجریوال کی حکومت نے مہنگائی کی شرح کے مطابق آٹو کرایہ میں سال بہ سال اضافہ کرنے، آٹو ڈرائیوروں کو پولیس کی ہراسانی سے روکنے، آٹو پرمٹ ڈرائیوروں کی تعداد بڑھانے کی تجویز پیش کی تھی، اس معاملے میں کوئی پیش قدمی نہیں ہوئی۔ قومی راجدھانی میں 300 آٹو اسٹینڈ کی تعمیر کا بھی وعدہ تھا، لیکن کیجریوال نے اس وعدے کو بھی پورا نہیں کیا۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے کانگریس حکومت کے زریں دور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’’کانگریس نے ہمیشہ سے آٹو ڈرائیوروں سمیت محنت کش غریبوں کے حق میں کام کیا ہے اور انہیں اولین ترجیح دی ہے۔‘‘ انہوں نے یقین دلایا کہ اگر دہلی میں 2025 میں کانگریس پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو آٹو ڈرائیوروں کو درپیش تمام مسائل بہتر طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’دہلی نیائے یاترا‘ کے دوران ہم نے آٹو ڈرائیوروں اور غریبوں سے مل کر ان کے احوال جاننے کی کوشش کی اور ان کو جو بھی پریشانی تھی سب کو حل کرنے کا یقین دلایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined