قومی خبریں

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے پریس کانفرنس کی اور بی جے پی، ایل جی اور تہاڑ انتظامیہ پر کئی الزامات لگائے

<div class="paragraphs"><p>سنجے سنگھ / قومی آواز / وپن</p></div>

سنجے سنگھ / قومی آواز / وپن

 

نئی دہلی: دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے پریس کانفرنس کی اور بی جے پی، ایل جی اور تہاڑ انتظامیہ پر کئی الزامات لگائے۔

Published: undefined

عآپ لیڈر سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی سیاست کے نچلے ترین مقام پر پہنچ گئی ہے۔ کل سے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا بی جے پی لیڈروں کو شوگر کا مسئلہ نہیں ہے؟ ان سے پوچھیں کہ وہ اس بیماری سے کیسے نمٹتے ہیں۔

Published: undefined

سنجے سنگھ نے مزید سوال کیا کہ جس شخص کو شوگر ہوتی ہے اسے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بی جے پی کے لوگ اس طرح کی سیاست نہ کریں، سی ایم کیجریوال کا مذاق اڑانا بند کریں۔ دریں اثنا، سنجے سنگھ نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ تہاڑ میں سی ایم کیجریوال کو انسولین نہیں دی جا رہی ہے، جبکہ ذیابیطس کے مریض کے لیے انسولین نہ لینا سنگین معاملہ ہے؟

Published: undefined

سنجے نے مزید کہا کہ ای ڈی نے سی ایم کے ڈائٹ چارٹ کے بارے میں بھی جھوٹ بولا۔ میڈیا میں غلط ڈائٹ چارٹ چلایا گیا۔ کیجریوال کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عآّپ کے ایم پی نے الزام لگایا کہ کیجریوال کو قتل کرنے کی گہری سازش رچی جا رہی ہے، ان کے ساتھ جیل میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined