قومی خبریں

کیجریوال کو یاد آئیں شیلا دکشت، کہا؛ 'وہ اچھی خاتون تھیں اور شرافت سے انتخاب لڑتی تھیں'

کیجریوال نے پرویش ورما کو نشانہ بناتے ہوئے عوام سے کہا "جس کو مرضی ووٹ دے دینا، لیکن اس کو ووٹ مت دینا جو 1100 میں ووٹ خریدنے کی کوشش کر رہا ہے"۔

<div class="paragraphs"><p>اروند کیجریوال (فائل)/ ویڈیو گریب</p></div>

اروند کیجریوال (فائل)/ ویڈیو گریب

 

دہلی اسمبلی انتخابات کو لے کر راجدھانی میں سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں۔ سبھی پارٹیوں کے رہنما عوام کو اپنی طرف راغب کرنے کی جی توڑ کوشش کر رہے ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال بھی اسی کام میں پوری طرح سرگرم ہیں۔ اس کے تحت ہفتہ کی شام 'عاپ' کے سربراہ نے نئی دہلی علاقے میں تشہیری مہم میں حصہ لیا۔ اس دوران انہوں نے دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی شیلا دیکشت کی شخصیت کی خوب تعریف کی۔ وہیں انہوں نے دوسری طرف پرویش ورما پر ووٹرس کو خریدنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے ان کی شدید تنقید کی۔

Published: undefined

اروند کیجریوال نے کہا کہ عوام بھلے چاہے جسے ووٹ دیں لیکن اسے نہیں دینا چاہیے جو ووٹ خریدنے کے لیے پیسے تقسیم کرتا ہو۔ ان کا اشارہ بی جے پی امیدوار پرویش ورما کی طرف تھا، جن پر 'عآپ' نے خواتین کو 1100-1100 نقد دینے کا الزام لگایا ہے۔ کیجریوال نے ایک نکڑ جلسہ میں کہا "میرا تو ایک اور کہنا ہے، میرے کو ووٹ مت دو، جس کو مرضی ووٹ دے دینا، لیکن اس کو ووٹ مت دینا جو 1100 میں ووٹ خریدنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس کو مت دینا باقی کسی کو دے دینا۔"

Published: undefined

اپنی تقریر کے دوران اروند کیجریوال نے سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے پرویش ورما کو آئینہ دکھاتے ہوئے شیلا دکشت کی شخصیت کو سامنے رکھا۔ کیجریوال نے کہا "یہاں شریف لوگ رہتے ہیں، پڑھے لکھے لوگ رہتے ہیں، یہاں مہذب لوگ رہتے ہیں، امن پسند لوگ رہتے ہیں۔ میرے سے پہلے شیلا جی انتخاب لڑتی تھیں۔ وہ بھی اچھی اور شریف خاتون تھیں، شرافت سے انتخاب لڑتی تھیں۔"

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہے کہ اروند کیجریوال جب پارٹی بنانے کے بعد پہلی مرتبہ انتخابی میدان میں اترے تھے تو انہوں نے شیلا دکشت پر کئی الزامات لگائے تھے۔ اس وقت انہوں نے ان کے خلاف کافی تیکھے الفاظ کا استعمال کیا تھا۔ لیکن سال در سال گزرنے کے بعد شیلا دکشت کی بہترین شخصیت کا اثر کیجریوال پر بھی ہونے لگا ہے اسی لیے مخالف پارٹی میں ہونے کے باوجود وہ ان کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے۔

ویسے اس مرتبہ دہلی اسمبلی انتخابات میں اروند کیجریوال کو پرویش ورما کے علاوہ شیلا دکشت کے بیٹے سندیپ دکشت کا بھی سامنا ہے۔ اس وجہ سے یہ مقابلہ کافی دلچسپ ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined