قومی خبریں

دہلی کے باشندوں کو کیجریوال نے دیا بڑا تحفہ، 200 یونٹ تک بجلی مفت

دہلی اسمبلی انتخاب سے قبل عآپ حکومت نے راجدھانی کے باشندوں کوبڑی خوشخبری دی ہے۔ کیجریوال حکومت نے 200 یونٹ تک بجلی استعمال مفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ چھوٹ یکم اگست سے دی جائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہلی اسمبلی انتخاب سے قبل عام آدمی پارٹی کی حکومت نے راجدھانی کے باشندوں کو بڑی راحت دی ہے۔ کیجریوال حکومت نے 200 یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والوں کو مفت بجلی دینے کا اعلان کیا ہے۔ دہلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یہ چھوٹ آج یعنی یکم اگست سے ہی دی جائے گی۔

Published: undefined

اس کے علاوہ 201 سے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 50 فیصد کی چھوٹ ملے گی۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آج یہ اعلان ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ واضح رہے کہ ابھی تک 200 یونٹ تک بجلی خرچ کرنے پر 622 روپے دینے پڑتے تھے۔ اس چھوٹ سے سبسیڈی پر تقریباً 1800 کروڑ کا خرچ آئے گا۔

Published: undefined

کیجریوال نے اس بڑے اعلان کے بعد کہا کہ دہلی میں بجلی کمپنیوں کا خسارہ 17 فیصد سے گھٹ کر 8 فیصد ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’جو لوگ دہلی میں بجلی کا 200 یونٹ تک استعمال کرتے ہیں، ان کو اپنا بجلی بل دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ان کے بجلی بل معاف ہوں گے۔ یہ اعلان اس لیے ممکن ہوا کیونکہ دہلی کے لوگوں نے ایک ایماندار حکومت کو چنا۔‘‘

Published: undefined

اس سے قبل ڈی ای آر سی نے بدھ کو 20-2019 کے لیے نئی بجلی کی شرحوں کا اعلان کیا تھا۔ اس کے تحت میٹر کے کرایہ کو کم اور فی یونٹ بجلی کی شرحوں کو بڑھایا گیا ہے۔ اس سے سبھی گھریلو بجلی صارفین کے بل میں 750 روپے تک کی بچت ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined