قومی خبریں

کورونا کے اس قہر کے بیچ بھی کیجریوال سیاست سے باز نہیں آئے!

کورونا کی وجہ سے پیدا ہوئے طبی بحران پر مشورہ کرنے کے لئے وزیر اعظم نے ملک کی ان دس ریاستوں کے وزرائے اعلی سے ڈیجیٹل میٹنگ کی جن ریاستوں میں کورونا کا قہر جاری ہے

اروند کیجریوال، تصویر یو این آئی
اروند کیجریوال، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: کورونا کی وجہ سے پیدا ہوئے طبی بحران پر مشورہ کرنے کے لئے وزیر اعظم نے ملک کی ان دس ریاستوں کے وزرائے اعلی سے ڈیجیٹل میٹنگ کی جن ریاستوں میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ ان دس وزرائے اعلی میں دہلی کے اروند کیجریوال بھی شامل تھے لیکن کیجریوال نے ایک ایسی حرکت کر دی جس کے بعد سیاسی حلقوں میں ان کی تنقید ہو رہی ہے۔ واضح رہے انہوں نے اس میٹنگ میں جو بولا اس کا لائیو ٹیلی کاسٹ کر دیا۔ عام طور پر ایسی میٹنگوں کو ’کانفیڈینشل‘ کے زمرے میں مانا جاتا ہے۔

Published: undefined

نیوز 18 پر شائع خبر کے مطابق سرکاری ذرائع نے کہا کہ کیجریوال نے اس پلیٹ فارم کو دہلی میں صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے استعمال کرنے کے بجائے سیاست کرنے کے لئے استعمال کیا ہے۔ اروند کیجریوال نے اس میٹنگ میں مطالبہ کیا تھا کہ آکسیجن کو جہاز اور ٹرین کے ذریعہ منتقل کیا جائے جس پر ذرائع نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ انڈین ایئر فورس کی مدد سے پہلے ہی آکسیجن کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا ہے اور ریاستوں کی درخواست پر ٹرینیں اس کام میں پہلے لگی ہوئی ہیں اور دہلی حکومت کی جانب سے ایسی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیجریوال ٹیکے کے تعلق سے بھی ریاستوں اور مرکز کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مرکز نے کیجریوال پر سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنی ناکامی کا ٹھیکرا مرکز کے اوپر پھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

اس سارے معاملہ پر دہلی حکومت نے وضاحت کی ہے کہ ان کو ایسی کوئی ہدایت نہیں تھی کہ اس میٹنگ کو کانفیڈینشل رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسا کئی مرتبہ ہوا ہے جب عوامی اہمیت کے حامل مدوں پر ہونے والی میٹنگوں، جن کو کانفیڈینشل رکھنے کے لئے نہیں کہا گیا، ان کو لائیو کیا گیا ہے۔ دہلی حکومت نے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس سے کوئی پریشانی پیدا ہوئی ہے تو وہ معازرت خواہ ہیں۔

Published: undefined

نیوز 18 کے مطابق اب ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں وزیر اعظم نے کیجریوال کا نام لئے بغیر کہا ہےکہ میٹنگ کو کانفیڈنیشل رکھنے کا چلن رہا ہے اور یہ کسی بھی وزیر اعلی کے لئے مناسب نہیں ہے کہ وہ میٹنگ کے بیچ میں لائیو ٹیلی کاسٹ کر دے۔ کہا جا رہا ہے کہ کیجریوال اس کے لئےمعافی مانگ رہے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کیجریوال حکومت اپنی طبی خدمات کے لئے خوب تعریف کرتی رہی ہے لیکن دہلی والوں نے کورونا کے دوران دیکھا ہے کہ دہلی میں طبی سہولیات کا معیار کس قسم کا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی آکسیجن کے لئے مرکز کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ دہلی والوں کا دہلی کی حکومت کے اوپر سے اعتماد ختم ہو گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined