قومی خبریں

ایک ڈکٹیٹر ستیندر جین  کو مارنے پر تلا ہوا ہے: کیجریوال

راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے ستیندر جین کی صحت یابی کی خواہش کی ہے اور کہا ہے کہ جرائم کا خاتمہ ہوگا۔ ڈکٹیٹر ہٹے گا۔ وقت بدل جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جیل میں سابق وزیر ستیندر جین کی بگڑتی ہوئی صحت کے تعلق سے مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص عوام کو اچھا علاج اور اچھی صحت فراہم کرنے کے لئے دن رات کام کر رہا تھا، اسے ایک آمر مارنے پر تلا ہوا ہے۔

Published: undefined

وزیر اعلی  کیجریوال نے ٹویٹ کیا ’’جو شخص عوام کو اچھا علاج اور اچھی صحت فراہم کرنے کے لئے دن رات کام کر رہا تھا، آج ایک ڈکٹیٹر اس اچھے انسان کو مارنے پر تلا ہوا ہے۔ اس ڈکٹیٹر کے پاس صرف ایک ہی سوچ ہے کہ وہ سب کو ختم کر دین ا چاہتا ہے اور صرف  ’میں‘ میں جیتا ہے۔ وہ صرف اپنے آپ کو دیکھنا چاہتا ہے۔ بھگوان سب کچھ دیکھ رہا ہے۔ وہ سب کے ساتھ انصاف کرے گا۔ میں ستیندر جی کی جلد صحت یابی کے لیے خدا سے دعا کرتا ہوں۔ خدا انہیں منفی حالات سے لڑنے کی ہمت دے‘‘۔
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور کابینی وزیر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ستیندر جین کے بارے میں پریشان کن خبریں کئی دنوں سے آ رہی ہیں۔ ستیندر جین تہاڑ جیل کے باتھ روم میں گر گئے تھے۔

Published: undefined

سیکیورٹی اہلکاروں نے جیل انتظامیہ کو ان کے گرنے کی اطلاع دی۔ اس کے بعد انہیں دین دیال اپادھیائے اسپتال لے جایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گرنے سے ستیندر جین کے سر میں چوٹ آئی ہے۔ ایل این جے پی میں نیورو ڈیپارٹمنٹ ہے۔ اسی لیے انہیں ایم آر آئی کے لیے ایل این جے پی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ وہ اب بھی وہاں زیر علاج ہے۔ ان کی صحت کے بارے میں مکمل معلومات ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد ہی حاصل ہوسکے گی۔

Published: undefined

عآپ کے راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے ستیندر جین کی صحت یابی کی خواہش کی ہے اور کہا ہے کہ جرائم کا خاتمہ ہوگا۔ ڈکٹیٹر ہٹے گا۔ وقت بدل جائے گا۔راجیہ سبھا کے ممبر راگھو چڈھا نے ٹویٹ کیا ہے کہ جس شخص نے دہلی کے لوگوں کو اچھی صحت دی وہ آج اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایک آمرانہ حکومت کے مظالم کے خلاف لڑ رہا ہے۔ ستیندر جین کے ساتھ آج ایسا سلوک کرنے دیا گیا تو مستقبل میں کوئی عام آدمی ملک کی خدمت کا خواب نہیں دیکھے گا۔ پورا ملک جین صاحب کے لیے دعا  کر رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز