قومی خبریں

کشمیری پنڈتوں کا محبوب تہوار 'ہیرتھ'، 'وٹک پوجا' کے بعد 'ہیرژ خرچ' کی تقسیم

اس تہوار کو پورے ملک اور پڑوسی ممالک بشمول سری لنکا، نیپال، پاکستان میں 'مہا شیوراتری' کے نام سے مناتی ہے۔ ہندو مذہب کے مطابق یہ تہوار بھگوان شیو اور دیوی پاروتی کی شادی کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: کشمیری پنڈتوں کے محبوب تہوار 'ہیرتھ' کی روایتی تقریبات شروع ہوچکی ہیں۔ جہاں اس تہوار کی مناسبت سے گزشتہ رات پنڈت گھرانوں کی جانب سے اپنے گھروں میں خصوصی 'وٹک پوجا' کی گئی وہیں جمعرات کو تہوار کے دوسرے دن بچوں اور عورتوں میں نقدی تقسیم کی گئی جسے سلام کہتے ہیں۔ کنبے کے سربراہوں نے بچوں اور کنبے کے جونیئر اراکین میں جیب خرچی تقسیم کی جس کو کشمیری میں 'ہیرژ خرچ' کہتے ہیں۔

Published: undefined

تصویر یو این آئی

اس تہوار کو بھارت، پڑوسی ممالک بشمول سری لنکا، نیپال، پاکستان میں مقیم ہندو برادری 'مہا شیوراتری' کے نام سے مناتی ہے۔ ہندو مذہب کے مطابق یہ تہوار بھگوان شیو اور دیوی پاروتی کی شادی کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔ تاہم کشمیری پنڈت برادری کا اس مذہبی تہوار (مہاشیوراتری یا ہیرتھ) کو منانے کا طریقہ بالکل مختلف ہے۔ کشمیری پنڈت برادری اس تہوار کی تقریبات کا آغاز خصوصی پوجا جو کشمیری پنڈتوں کے ہاں 'وٹک پوجا' کے نام سے جانی جاتی ہے، سے کرتی ہے جس کے لئے مخصوص قسم کے برتنوں اور خشک پھلوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس خصوصی پوجا کا اہتمام کشمیری پنڈت اپنے گھروں میں ہی کرتے ہیں۔

Published: undefined

سینئر کشمیری صحافی منوہر لالگامی نے یو این آئی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس تہوار کی تقریبات 21 دن تک جاری رہتی ہیں جن کا آغاز 'وٹک پوجا' سے ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا: 'پنڈت گھرانوں میں ہیرتھ کی تقریبات کا آغاز گزشتہ رات خصوصی اور مخصوص وٹک پوجا سے ہوا ہے اور آج یعنی جمعرات کو سلام کا دن تھا'۔ انہوں نے کہا کہ اس تہوار کے چوتھے دن پرشاد کی تقسیم ہوگی۔ کشمیر میں یہ تہوار گھروں میں ہی منایا جاتا ہے اور پوجا پاٹ بھی گھروں میں ہی ہوتی ہے۔

Published: undefined

تاہم منوہر لالگامی کے مطابق اس تہوار کی روایتی رونق غائب ہے کیونکہ نوے کی دہائی سے قبل جب کشمیری پنڈت یہ تہوار دیہی علاقوں میں اپنے گھروں میں مناتے تھے تو ہمارے گھروں پر مبارکباد دینے کے لئے پڑوسی مسلمانوں کا تانتا بندھا رہتا تھا۔ ان کا کہنا تھا: 'اس تہوار کی ماضی میں ایک الگ رونق تھی۔ دیہی علاقوں میں کاریگروں اور دیگر چھوٹے چھوٹے تاجروں کے کام میں اس تہوار کے موقع پر کئی گنا اضافہ ہوجاتا تھا۔ ہمارے گھروں پر پڑوسی مسلمانوں کا تانتا بندھا رہتا تھا جو مبارکباد دینے کے لئے آتے تھے۔ اب وہ رونق غائب ہے لیکن اب جو چیز باقی ہے وہ موبائل فون پر مبارکباد دینا ہے'۔

Published: undefined

بتادیں کہ وادی میں سنہ 1989 میں مسلح شورش شروع ہونے کے بعد بیشتر کشمیری پنڈت ملک کے مختلف شہروں بالخصوص جموں ہجرت کر گئے۔ تاہم جو پنڈت گھرانے یہی رہیں وہ دیہی علاقوں سے شہری علاقوں کی طرف ہجرت کر گئے اور ان میں سے بیشتر گھرانے آج کل حکومت کی طرف سے بنائی گئی پنڈت کالونیوں میں رہ رہے ہیں۔

Published: undefined

آج جب مہاجر کشمیری پنڈت اس تہوار کو مناتے ہیں تو وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کشمیری مسلمان اخروٹ ساتھ لیکر اپنے پنڈت بھائیوں کو سلام کے موقع پر مبارک باد پیش کرنے کے لئے پہنچ جاتے ہیں۔ جموں میں رہائش اختیار کرچکے ایک کشمیری پنڈت نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ ہندوئوں میں صرف کشمیری پنڈت وٹک پوجا کا اہتمام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا: 'اس خصوصی پوجا کا سلسلہ غروب آفتاب سے شروع ہو کر رات دیر گئے تک جاری رہا۔ وٹک پوجا بھگوان شیو اور دیوی پاروتی کی شادی تقریب کی علامت ہے'۔

Published: undefined

مذکورہ مہاجر پنڈت نے بتایا کہ مجموعی طور پر سارے ہندو مہاشیوراتری یا ہیرتھ کا تہوار مناتے ہیں مگر اُن کا اور ہمارا اس تہوار کو منانے کا طریقہ بالکل مختلف ہے۔ کشمیری پنڈتوں کو چھوڑ کر دوسرے ہندو اس تہوار کے موقع پر مندروں میں جا کر پوجا کرتے ہیں جبکہ ہم اس تہوار سے متعلق خصوصی وٹک پوجا کا اہتمام اپنے گھروں میں ہی کرتے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے 'وٹک پوجا' کے طریقہ کار کے بارے میں کہا: 'ہم دولہا دلہن (بھگوان شیو اور دیوی پاروتی) کی علامت کے طور پر دو برتن پوجا کے وقت سامنے رکھتے ہیں۔ انیس سو نوے کی دہائی کے شروع ہونے سے قبل ہم اس پوجا کے لئے مٹی کے برتن (مٹکے) استعمال میں لاتے تھے چونکہ ایسے برتنوں کو اب حاصل کرنا مشکل ہوگیا ہے تو آج المونیم یا اسٹیل کے برتن استعمال میں لائے جاتے ہیں۔ دو بڑے برتنوں کے علاوہ چار یا چھ چھوٹے چھوٹے برتن بھی پوجا کے وقت سامنے رکھے جاتے ہیں جن کو باراتیوں کی علامت تصور کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ شادی کی رسم انجام دینے کے لئے ایک گرو اور حفاظت کے لئے دو محافظوں کی علامت کے طور پر تین مزید برتن رکھے جاتے ہیں۔ اس پوجا میں زیادہ سے زیادہ گیارہ برتنوں کا استعمال کیا جاتا ہے جو مختلف لوگوں کی علامت ظاہر کرتے ہیں'۔

Published: undefined

وادی میں اس تہوار کے حوالے سے بھیگے ہوئے اخروٹوں کا پرشاد اور مچھلیوں کا سالن بہت ہی مشہور ہے۔ ایک کشمیری پنڈت نے بتایا کہ وٹک پوجا کے لئے استعمال ہونے والے برتنوں میں اخروٹ، بادام اور دوسرے خشک پھلوں کی گریاں رکھی جاتی ہیں جو تہوار کے چار دنوں کے بعد پرشاد کے طور پر رشتہ داروں اور پڑوسیوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پرشاد میں سے ایک بڑا حصہ بیاہی گئی عورتوں کے وہاں بھیجا جاتا ہے۔

Published: undefined

جنوبی ہند میں رہائش اختیار کرچکے ایک کشمیری پنڈت نے بتایا کہ شیوراتری جسے کشمیری میں ہیرتھ کہتے ہیں، کشمیری پنڈتوں کا سب سے بڑا تہوار ہے۔ اس تہوار کے موقع پر ہمیں اپنے مادر وطن، کشمیری پڑوسیوں اور دوستوں کی بے حد کمی محسوس ہو رہی ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا شیوراتری کے تہوار کے سلسلے میں جمعرات کو وادی میں قائم مندروں میں خصوصی پوجاپاٹ کا اہتمام کیا گیا جن میں تجارت کی غرض سے کشمیر آئے ہوئے ہندو مذہب کے پیروکاروں نے شرکت کی۔ سب سے بڑی تقریبات سری نگر کے ہنومان مندر، رام مندر اور شنکر آچاریہ مندر میں منعقد ہوئیں۔

Published: undefined

سری نگر میں زبرون پہاڑی سلسلہ پر واقع شنکر آچاریہ مندر کو 'شیوراتری' کے پیش نظر برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔ اس مندر پر جمعرات کو برستی بارش کے باوجود سینکڑوں کی تعداد میں ہندو مذہب کے پیروکاروں نے حاضری دی جنہیں 'ہر ہر مہا دیو، بم بم بھولے، جے بھولے ناتھ' جیسے نعرے لگاتے ہوئے سنا گیا۔ اس مندر پر جہاں مختلف تنظیموں نے حاضری دینے والوں کے لئے خصوصی لنگر کا انتظام کیا تھا وہیں انتظامیہ نے بھی سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کیے تھے۔ مندر میں حاضری دینے والے ایک عقیدت مند نے کہا: 'ہم نے امن اور شانتی کے لئے دعائیں مانگی ہیں۔ ہر گھر میں شانتی رہے۔ لوگوں کو تمام دکھوں سے نجات ملے'۔

Published: undefined

مہاراشٹر کے شہر ناگپور سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون عقیدت مند کا کہنا تھا: 'شنکر آرچاریہ مندر آ کر بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ بارش کی وجہ سے اس تہوار کی رونقیں دوبالا ہو گئی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ بھگوان ہمیں بارش کے ذریعے آشرواد دے رہے ہیں'۔ مہاشیوراتری کے تہوار کے سلسلے میں جموں بھر کے مندروں کو چراغاں کیا گیا ہے۔ شیو پاروتی مندر، شیو دھام اور دیگر مشہور مندروں کو پھول مالائوں اور رنگا رنگ روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔ کشمیر انتظامیہ نے مہاشیوراتری یا 'ہیرتھ' کے تہوار کے سلسلے میں پنڈت برادری والے علاقوں میں معقول انتظامات کیے تھے۔ محکمہ فشریز کی طرف سے ٹراﺅٹ فش کی خریداری کے لئے سیل مراکز قائم کیے گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو