قومی خبریں

وادی کشمیر: چاڈورہ میں تصادم کے دوران جیش سے وابستہ 3 ملی ٹینٹ ہلاک

جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے زلوا کرالہ پورہ چاڈورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم آرائی میں جیش سے وابستہ 3 جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں

کشمیر میں تصادم کی فائل تصویر / آئی اے این ایس
کشمیر میں تصادم کی فائل تصویر / آئی اے این ایس 

سری نگر: جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے زلوا کرالہ پورہ چاڈورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم آرائی میں جیش سے وابستہ 3 جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں۔

Published: undefined

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ ضلع بڈگام کے زلوا چاڈورہ علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جمعرات اور جمعہ کی شب کو مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی، چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق رات بھر جاری رہنے والی اس جھڑپ میں تین ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔

Published: undefined

اُن کے مطابق تصادم کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔ تادیں کہ سال نو یکم جنوری سے لے کر 7 جنوری تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائیوں میں ایک درانداز سمیت 12ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined