قومی خبریں

کشمیر: شبانہ درجہ حرارت میں بہتری، برف وباراں کا ایک اور مرحلہ متوقع

محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق مغربی ہواؤں کی ایک اور لہر کے زیر اثر وادی میں برف وباراں کے ایک اور مرحلے کا امکان ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

 
SHAH JUNAID

سری نگر: محکمہ موسمیات کی طرف سے برف باری کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر کے بیشتر مقامات میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید بہتری واقع ہونے سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے قدرے راحت نصیب ہوئی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق مغربی ہواؤں کی ایک اور لہر کے زیر اثر وادی میں برف وباراں کے ایک اور مرحلے کا امکان ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ وادی کے بالائی علاقوں خاص کر کیرن، مژھل، گریز، تلیل، سونہ مرگ، گلمرگ، پہلگام کے علاوہ بڈگام، شوپیاں اور کولگام، کے پہاڑی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجہ کی برف باری ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برف باری کا زیادہ اثر 11 جنوری کی رات سے 12 جنوری کی رات تک جاری رہ سکتا ہے۔

Published: undefined

موصوف ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے کا امکان ہے۔ ادھر وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گzشتہ شب کا درجہ حرارت 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Published: undefined

منگل کی صبح سری نگر میں گہرے دھند کا راج بھی رہا جس کی وجہ سے گاڑیوں کو ہیڈ لائٹس چالو رکھ کے گاڑیاں چلانا پڑیں۔ سری نگر میں 5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined