قومی خبریں

کشمیر: خشک موسم کے بیچ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ شب درجہ حرارت منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں منفی 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں مطلع صاف رہنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا وادی میں اگلے پانچ روز کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔

Published: undefined

ادھر وادی کو لداخ کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ پر پانچ روز بعد ہفتے کو یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوئی تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر پیر کی صبح سے ٹریفک کی نقل و حمل مسلسل بند ہے۔

Published: undefined

متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ شب درجہ حرارت منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

Published: undefined

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 سینٹی گریڈ جبکہ کوکر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12.9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

صوبہ جموں کے جموں شہرمیں کم سے کم درجہ حرارت 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کٹرہ میں 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 6.9 ڈگری سینٹی گریڈ، بانہال میں 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ بتادیں کہ وادی کشمیر میں سال گزشتہ ماہ نومبر کے اوائل میں ہی بھاری برف باری ہوئی تھی جس کی وجہ سے کسان طبقے کو بے تحاشا نقصان سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined