قومی خبریں

کشمیر: شبانہ درجہ حرارت میں قدرے اضافہ، پہلگام اور گلمرگ سرد ترین مقامات

وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے اضافہ درج ہونے سے اگر چہ لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے تاہم گلمرگ اور پہلگام میں منفی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے اضافہ درج ہونے سے اگر چہ لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے تاہم گلمرگ اور پہلگام میں منفی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں برفباری اور بارشوں کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ’مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام وادی کشمیر کے سرد ترین مقامات رہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا‘ ۔ انہوں نے کہاکہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشت شب کم سے کم درجہ حرارت 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Published: undefined

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ کوکر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.2 ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 4.6 درج کیا گیا۔

Published: undefined

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر فی الحال موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا وادی کشمیر میں اتوار کے روز دن بھر ہلکی دھوپ کھلی رہی جس سے لوگوں کو پارکوں، دکان کے تھڑوں اور صحنوں میں لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی دیہی علاقوں میں کسانوں نے اپنے کھیتوں اور باغوں میں دوبارہ کام کرنا شروع کیا ہے۔ علاوہ ازیں اتوار کے روز لوگوں نے دارلخلافہ سرینگر کے مشہور سنڈے مارکیٹ میں گرم لباس ، گرم کمبلوں وغیرہ کی جم کر خریداری کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع

  • ,
  • تصویر: سوشل میڈیا

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/3a44bae5-fef6-4255-9d23-b2a152326155/Manipur_Heavy_Rain.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    منی پور کے وزیر اعلیٰ نے موسلادھار بارش و ژالہ باری کے سبب اسکول-کالج میں 2 دنوں کی تعطیل کا کیا اعلان