قومی خبریں

کشمیر: ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں پولیس انسپکٹر کا قتل، واردات سی سی ٹی وی میں قید

پولیس نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم چلا ہے کہ دو ملی ٹینٹوں نے ایک پولیس انسپکٹر پرویز احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار پر پستول سے اس وقت گولی چلائی، جب وہ مغرب کی نماز ادا کرنے جا رہے تھے

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس JK_NM

سری نگر: جموں و کشمیر کے دار الحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقہ میں منگل کی شام دو ملی ٹینٹوں نے پستول سے ایک پولیس انسپکٹر کو قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ منگل کی شام دو نامعلوم ملی ٹینٹوں نے مقامی مسجد کے سامنے ایک پولیس انسپکٹر پر اس وقت اندھادھند فائرنگ کر دی، جب وہ رات 8 بجے نماز ادا کرنے جا رہے تھے۔ یہ واقعہ سری نگر ضلع کے نوگام علاقہ میں پیش آیا۔

Published: undefined

پولیس کے اعلی عہدیدار نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ پولیس نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم چلا ہے کہ دو ملی ٹینٹوں نے ایک پولیس انسپکٹر پرویز احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار پر پستول سے اس وقت گولی چلائی، جب وہ مغرب کی نماز ادا کرنے جا رہے تھے۔

Published: undefined

پولیس نے کہا، اس واقعہ میں پرویز شدید طور پر زخمی ہو گئے تھے اور انہیں علاج کے لئے اسپتال بھیج دیا گیا، جہاں انہوں نے دم توڑ دیا اور شہید ہو گئے۔ ہم شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جو اپنی بیوی اور چھوٹے بچوں کو یتیم چھوڑ گئے۔ ان کی ایک 13 سال کی بیٹی اور ایک 10 سال کا بیٹا ہے۔

Published: undefined

پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو ملی ٹینٹ پستول سے گولی باری کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ پولیس نے مزید کہا کہ دونوں حملہ آوروں کی شناخت کی جا رہی ہے اور مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہےل۔ پولیس نے اس تعلق سے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ جانچ کی جا رہی ہے اور علاقہ کا محاصرہ کر لیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined