قومی خبریں

کشمیر: موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونا شروع

متعلقہ محکمہ کے مطابق وادی میں موسم 8 سے 11 مارچ تک مجموعی طور پر خشک ہی رہ سکتا ہے تاہم 12 مارچ کو موسم ایک بار پھر خراب ہونے کی توقع ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین برعکس موسم میں ہفتے کی صبح سے ہی بتدریج بہتری واقع ہونا شروع ہوئی تاہم سردی میں اضافہ کے باعث لوگ گرم ملبوسات ہی زیب تن کیے ہوئے تھے۔ محکمہ موسمیات نے وادی میں ہفتے کے روز موسم خراب رہنے جبکہ اتوار کی سہہ پہر کے بعد موسم میں بہتری واقع ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔

Published: undefined

متعلقہ محکمہ کے مطابق وادی میں موسم 8 سے 11 مارچ تک مجموعی طور پر خشک ہی رہ سکتا ہے تاہم 12 مارچ کو موسم ایک بار پھر خراب ہونے کی توقع ہے۔ وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ہفتے کی صبح کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی تاہم بعد ازاں دن کے قریب گیارہ بجے کے بعد ٹریفک کو بحال کیا گیا۔

Published: undefined

ہائی وے ذرائع نے بتایا کہ شاہراہ پر کئی مقامات پر مٹی کے تودے گر آئے تھے جس کی وجہ سے ہفتے کی صبح ٹریفک کی نقل وحمل متاثر رہی۔ انہو ں نے بتایا کہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کی گئی ہے اور گاڑیوں کو جموں سے سری نگر آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ وادی میں ہفتہ کے روز ہی موسم میں بہتری واقع ہونا شروع ہوئی اور صبح سے ہی اگرچہ مطلع ابر آلود تھا لیکن آفتاب نے بھی بادلوں کے اوٹ سے باہر نکلنے کی کئی کامیاب کوششیں کیں۔

Published: undefined

تاہم سردی میں ایک بار پھر ہوئے قدرے اضافے کے باعث لوگوں کو گرم ملبوسات زیب تن کیے ہوئے دیکھا گیا اور کئی دفاتر میں گرمی کے آلات جیسے ہیٹر وغیرہ بھی استعمال میں لائے گئے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

Published: undefined

وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ اور کوکر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور 1.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined