قومی خبریں

کشمیر: بی جے پی کی طرف سے انجینئر اعجاز حسین نے پہلی جیت درج کی

انجینئر اعجاز حسین نے کہا کہ میں لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے ان کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری جیت علاقائی پارٹیوں کے لئے یہ پیغام ہے کہ لوگ یہاں ترقی چاہتے ہیں۔

ڈی ڈی سی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا مرکز / تصویر آئی اے این ایس
ڈی ڈی سی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا مرکز / تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: وادی کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں ڈی ڈی سی کی ایک نشست پر پہلی جیت درج کرکے کشمیر میں اپنا کھاتہ کھولا ہے۔ بی جے پی کی طرف سے پارٹی کی یوتھ ونگ کے قومی نائب صدر اور انچارج مغربی بنگال انجینئر اعجاز حسین نے ضلع سری نگر کی کھنموہ دوم ڈی ڈی سی انتخابی حلقے سے جیت درج کی۔

Published: undefined

اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے ان کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا‘۔ انہوں نے کہا کہ میری جیت علاقائی پارٹیوں کے لئے یہ پیغام ہے کہ لوگ یہاں ترقی چاہتے ہیں۔

Published: undefined

دریں اثنا بی جے پی کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین نے انجینئر اعجاز حسین کی جیت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’کشمیر میں کنول کا پہلا پھول کھلا ہے، انجینئر اعجاز حسین نے کھنموہ دوم سری نگر کشمیر کے ڈی ڈی انتخابی حلقے سے بھاری ووٹوں سے جیت درج کی ہے‘۔

Published: undefined

بی جے پی کے ایک اور سینئر لیڈر رام مادھو نے بھی انجنیئر اعجاز حسین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’ڈی ڈی سی انتخابات میں بالہمامہ سری نگر میں بی جے پی کی پہلی جیت حاصل کرنے پر پارٹی کی یوتھ ونگ کے نائب صدر اور انچارج مغربی بنگال انجینئر اعجاز حسین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں‘۔

Published: undefined

بتادیں کہ جموں وکشمیر میں منگل کی صبح سے ہی پہلی بار منعقد ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹ شماری کا عمل سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ جاری ہے۔ بی جے پی کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کا دعویٰ ہے کہ کشمیر میں بی جے پی کے حمایت یافتہ تیس سے چالیس آزاد امیدوار اپنی اپنی نشستوں پر جیت درج کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined