قومی خبریں

کشمیر: افضل گورو کی آٹھویں برسی پر کہیں مکمل تو کہیں جزوی ہڑتال

سینئر و بزرگ حریت لیڈر سید علی گیلانی کے مبینہ ٹوئٹر ہینڈل پر ہڑتال کی کال دی گئی تھی اور لوگوں سے کہا گیا تھا کہ وہ 9 فروری اور 11 فروری کو مکمل ہڑتال کریں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: وادی کشمیر میں منگل کے روز محمد افضل گورو کی آٹھویں برسی کے موقع پر کہیں مکمل تو کہیں جزوی ہڑتال رہی جس سے معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے۔ بتادیں کہ محمد افضل گورو کو سنہ 2001ء کے پارلیمنٹ حملہ کیس میں مجرم قرار دے کر 9 فروری 2013ء کو دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی اور پھانسی کے بعد ان کے جسد خاکی کو جیل کے احاطے میں ہی سپرد خاک کیا گیا تھا۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق جہاں سری نگر کے پائین و بالائی علاقوں کے بازاروں میں ہڑتال کی وجہ سے دن بھر الو بولتے رہے اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی جزوی نقل و حمل جاری رہی، وہیں شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور اور جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھی جزوی ہڑتال سے معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے۔

Published: undefined

سینئر و بزرگ حریت لیڈر سید علی گیلانی کے مبینہ ٹوئٹر ہینڈل پر ہڑتال کی کال دی گئی تھی اور لوگوں سے کہا گیا تھا کہ وہ 9 فروری اور 11 فروری کو مکمل ہڑتال کریں۔ واضح رہے کہ 11 فروری 1984 کو کالعدم تنظیم لبریشن فرنٹ کے بانی محمد مقبول بٹ کو تہاڑ جیل میں ہی پھانسی دی گئی تھی اور وہیں دفن بھی کیا گیا تھا۔

Published: undefined

وادی میں علیحدگی پسند تنظیمیں محمد افضل گورو اور محمد مقبول بٹ کی باقیات کی واپسی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ سری نگر کے عیدگاہ علاقہ میں واقع تاریخی مزار شہداء میں دو قبریں افضل گورو اور مقبول بٹ کی باقیات کے لئے خالی رکھی گئی ہیں۔ یو این آئی اردو کے ایک نمائندے نے منگل کو سری نگر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے بتایا کہ گرمائی دارلحکومت کے پائین و بالائی علاقوں کے بازار بند ہیں اور سڑکوں پر گاڑیوں کی جزوی نقل و حمل جاری ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ شہر کے حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا تھا اور سیول لائنز کے تجارتی مرکز لالچوک میں کئی مقامات پر سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے ناکے لگائے تھے جہاں وہ نجی گاڑیوں کی تلاشی کر رہے تھے۔ سری نگر کے نوہٹہ علاقے میں واقع تاریخی جامع مسجد کے دونوں دروازے مقفل رہے اور جامع مارکیٹ میں بھی سناٹا ہی چھایا رہا۔

Published: undefined

جامع مسجد حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ مولوی عمر فاروق کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ شہر خاص کے نالہ مار، زینہ کدل، نواح کدل اور دیگر علاقوں میں بھی ہڑتال کی وجہ سے بازاروں میں الو بولتے رہے اور سڑکوں پر اکا دکا گاڑیوں کو ہی چلتے ہوئے دیکھا گیا۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور جو افضل گورو کا آبائی علاقہ ہے، میں بھی جزوی ہڑتال رہی۔ دکانوں کو بند دیکھا گیا جبکہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل جزوی طور ہی جاری دیکھی گئی۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھی جزوی ہڑتال کی اطلاعات ہیں جبکہ وادی کے بعض حصوں میں معمولی نوعیت کے ہڑتال کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined