قومی خبریں

کرناٹک: بنگلورو کے ’ایئرو انڈیا شو‘ والی جگہ کے 10 کلومیٹر دائرے میں ’نان ویج‘ دکانیں بند رہیں گی

بی بی ایم پی افسران کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے لیا گیا کیونکہ عوامی مقامات پر نان ویج کھانے کی وجہ سے پرندے جمع ہو جاتے ہیں جو کہ گوشت کا ٹکڑا لے کر ہوا میں چاروں طرف چکر لگاتی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بنگلورو شہری بلدیہ نے ایئرو انڈیا شو کے مدنظر علاقہ میں گوشت اسٹال، نان ویج ہوٹل اور ریستورانوں کو بند کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ یہ پابندی 30 جنوری سے 20 فروری تک کے لیے عائد کی گئی ہے۔ برہت بنگلورو مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی) نے اپنے پبلک نوٹس میں کہا ہے کہ یلہنکا فضائیہ اسٹیشن کے 10 کلومیٹر کے دائرے میں نان ویج پیش کرنے یا فروخت کرنے پر پابندی رہے گی۔ قابل ذکر ہے کہ ایئرو انڈیا شو کا انعقاد 13 سے 17 فروری تک چلے گا اور اس کے لیے سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔

Published: undefined

بی بی ایم پی کا کہنا ہے کہ عوام، نان ویج اسٹالس اور ریستوران کے مالکان جان لیں کہ فضائیہ اسٹیشن یلہنکا میں 30 جنوری سے 20 فروری تک سبھی گوشت، چکن، مچھلی کی دکانوں کو بند کر دیا جائے اور 10 کلومیٹر کے دائرے میں گوشت سے بنی چیزیں پیش کرنے یا فروخت کرنے پر پابندی لگا دی جائے۔ اس سلسلے میں کوئی بھی خلاف ورزی بی بی ایم پی ایکٹ 2020 اور ہندوستانی ہوابازی ایکٹ 1937 کے ایکٹ 91 کے تحت سزا کا حقدار ہوگا۔

Published: undefined

بی بی ایم پی افسران کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے لیا گیا کیونکہ عوامی مقامات پر نان ویج کھانے کی وجہ سے پرندے جمع ہو جاتے ہیں جو کہ گوشت کا ٹکڑا لے کر ہوا میں چاروں طرف چکر لگاتی ہیں۔ چونکہ ایئرو انڈیا شو کے دوران کئی طیارہ ہوا میں اپنا کرتب دکھائیں گے تو ایسے میں پرندے ان سے ٹکرا سکتی ہیں جس سے حادثہ ہونے کا اندیشہ بڑھ جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined