اسپتال میں زیر علاج بیمار اشخاص
کرناٹک کے چِکّا تروپتی مندر میں پرساد کھانے سے درجنوں افراد بیمار ہو گئے ہیں۔ یہ معاملہ اتوار کا ہے، لیکن اب سرخیوں میں آیا ہے۔ اتوار کے روز مندر کا پرساد کھانے کے بعد 50 سے زائد عقیدتمند بیمار پڑ گئے تھے، جن میں سے تقریباً 30 افراد کا علاج اب بھی اسپتال میں جاری ہے۔
Published: undefined
واقعہ ہاسن ضلع کے مالیکل تروپتی گاؤں واقع ونکٹیشور سوامی مندر کا ہے۔ یہ مندر چکّا تروپتی کے نام سے مشہور ہے۔ یہاں میلہ لگا ہوا تھا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی تھی۔ اسی دوران ایک پرائیویٹ ادارہ نے عقیدتمندوں کو دہی اور گرمی پانی کا پرساد تقسیم کیا۔ اتوار کی شام تقریباً 7.30 بجے اس پرساد کی تقسیم شروع ہوئی تھی۔ ایک اندازے کے مطابق تقریباً ڈیڑھ ہزار لوگوں کو یہ پرساد دیا گیا تھا۔ اس پرساد کو کھانے کے بعد اگلے دن پیر کو 50 سے زائد لوگ بیمار ہو گئے۔ انھیں پیٹ درد اور الٹی شروع ہو گئی۔ بیمار لوگوں کے علاج کے لیے ارسیکیرے تعلقہ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بیمار ہوئے لوگوں میں سے 30 لوگوں کا علاج چل رہا ہے، جبکہ 20 افراد ٹھیک ہو کر گھر واپس چلے گئے ہیں۔
Published: undefined
تعلقہ انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تقسیم کیے گئے پرساد کا نمونہ حاصل کر جانچ کے لیے بھیج دیا ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ عقیدتمندوں کو فوراً علاج ملنے سے جان کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ زہریلے پرساد کی وجہ سے کچھ معاملوں میں عقیدتمندوں کی اموات بھی ہوئی ہیں۔ 2018 میں چامراج نگر ضلع کے ہنور تعلقہ واقع سلواڑی گاؤں میں کچوگٹی مرمّا مندر میں پرساد کھانے کے بعد 100 سے زائد بھکت بیمار پڑ گئے اور 17 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ کی تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ کچوگٹی مرم(ا مندر واقعہ میں پرساد میں قصداً زہر ملایا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined